پیر‬‮ ، 29 ستمبر‬‮ 2025 

ڈی ویلئیرز کی موجودگی میں قلندرز کی بیٹنگ محفوظ ہاتھوں میں ہے : عاقب جاوید

datetime 11  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(این این آئی) پاکستان سوپر لیگ کی سب سے متحرک فرنچائز لاہور قلندرز کے کوچ اور ڈائریکٹر کرکٹ عاقب جاوید نے امید ظاہر کی ہے کہ کپتان محمد حفیظ 14 فروری کو کھیلے جانے والے ایونٹ کے افتتاحی میچ میں ایکشن میں ہوں گے اور اے بی ڈویلیرز کی موجودگی میں قلندرز کی بیٹنگ محفوظ ہاتھوں میں ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عاقب جاوید نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں

کہ پہلے تین سیزن میں نتائج کے اعتبار سے لاہور قلندرز خاصے پیچھے رہے، البتہ اس بار بہتر نتائج کے معاملے میں انھیں اپنی ٹیم سے بڑی توقعات ہیں۔عاقب جاوید نے کہا کہ لاہور قلندرز متوازن ٹیم ہے اور سب سے بڑھ کر محمد حفیظ کی کپتانی اہم پہلو ہے جب کہ مایہ ناز کھلاڑی اے بی ڈی ویلئیرز کی موجودگی میں قلندرز کی بیٹنگ کوئی دو رائے نہیں کہ محفوظ ہاتھوں میں ہے۔38 سالہ آل راؤنڈر محمد حفیظ دورہ جنوبی افریقا میں ہیمسٹرنگ انجری کے سبب تین ٹی ٹوئنٹی میچز نہیں کھیل سکے تھے تاہم عاقب جاوید نے کہا کہ محمد حفیظ کی فٹنس رپورٹ خاصی مثبت ہے اور یقین رکھتے ہیں کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ایونٹ کے افتتاحی میچ میں محمد حفیظ ہی لاہور قلندرز کی قیادت کرتے دکھائی دیں گے۔فخر زمان کی حالیہ کارکردگی کے تناظر میں پوچھے گئے سوال پر عاقب جاوید نے کہا کہ لیگ کرکٹ کے معاملات قدرے مختلف ہوتے ہیں اور یو اے ای کی پچز ہیں، جہاں وہ سمجھتے ہیں کہ بائیں ہاتھ کے بیٹسمین مایوس نہیں کریں گے۔افتتاحی میچ پر گفتگو کرتے ہوئے عاقب جاوید نے کہا کہ یہ ہمارے لئے پہلا تجربہ ہے، پہلے تین سیزن میں ہم کبھی پہلا میچ نہیں کھیلے، اس بار ہمیں یہ موقع مل رہا ہے تاہم ہم پر کوئی دباؤ نہیں۔انہوں نے کہا کہ لاہور قلندرز کے لئے پہلا میچ ہی نہیں پہلے تین میچ اہمیت کے حامل ہیں جو انہیں چار دن میں کھیلنا ہوں گے۔افتتاحی میچ میں ٹاس کی اہمیت پر گفتگو کرتے ہوئے عاقب جاوید کا خیال تھا کہ اگر اوس ہوئی تو یقیناًاس کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔

موضوعات:



کالم



مئی 2025ء


بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…