اتوار‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2026 

آئی سی سی کی نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری : پاکستان ٹیم 3 پوائنٹس کی تنزلی کے باوجود پہلی پوزیشن پر براجمان

datetime 11  فروری‬‮  2019 |

دبئی(این این آئی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) نے نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کردی جس کے مطابق پاکستان ٹیم 3 پوائنٹس کی تنزلی کے باوجود پہلی پوزیشن پر براجمان ہے جبکہ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی رینکنگ میں بہتری آئی ہے۔نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ کے مطابق جنوبی افریقا کیخلاف حالیہ سیریز میں ناکامی کے بعد پاکستان ٹیم کی رینکنگ میں تین درجہ تنزلی ہوئی تاہم وہ 135 پوائنٹس

کے ساتھ بدستور پہلی پوزیشن پر براجمان ہے۔نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد بھارت کی رینکنگ میں دو درجہ تنزلی آئی اور 124 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے جبکہ جنوبی افریقا کی ٹیم 4 پوائنٹس پا کر 118 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر آگئی۔انگلش ٹیم 118 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے، آسٹریلیا 117 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں اور نیوزی لینڈ کی ٹیم 4 درجے ترقی پاکر 116 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے۔بیٹنگ کے شعبے میں پاکستان کے بابراعظم 885 پوائنٹس کے ساتھ بدستور پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں، نیوزی لینڈ کے کولن منرو دوسری، آسٹریلیا کے ایرون فنچ تیسری اور ویسٹ انڈیز کے ایون لیوس چوتھی پوزیشن پر موجود ہیں۔فخر زمان ایک درجہ تنزلی کے بعد پانچویں سے چھٹی پوزیشن پر پہنچ گئے جن کی جگہ آسٹریلیا کے گلین میکسویل نے ایک درجہ ترقی پا کر حاصل کی جبکہ حسین طلعت 19 درجے بہتری کے ساتھ 56 ویں نمبر پر آگئے۔بولنگ کے شعبے میں افغانستان کے راشد خان 793 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہیں، بھارت کے کلدیب یادیو ایک درجہ ترقی پا کر پہلی مرتبہ دوسری پوزیشن پر پہنچ گئے اور شاداب خان ایک درجہ تنزلی کے بعد تیسری پوزیشن پر جاپہنچے۔شاہین شاہ آفریدی، بیورن ہینڈرکس اور ٹم سیفریٹ نے کیریئر کی بہترین ریکنکنگ حاصل کی، شاہین شاہ آفریدی 28 درجے بہتری کے ساتھ 48 ویں نمبر پر آگئے۔عماد وسیم نے 5 درجہ ترقی پائی اور چوتھی پوزیشن سنبھال لی، اسی طرح انگلینڈ کے عادل راشد ایک درجے تنزلی کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر ہیں جب کہ فہیم اشرف نویں نمبر پر موجود ہیں۔پانچ بہترین آل راؤنڈرز کی فہرست میں پاکستان کا کوئی کھلاڑی شامل نہیں، گلین میکسویل پہلی، شکیب الحسن دوسری، محمد نبی تیسری، محمد اللہ چوتھی اور تھسارا پریرا پانچویں پوزیشن پر موجود ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)


میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…