بدھ‬‮ ، 31 دسمبر‬‮ 2025 

پی اے ایف گولف کلب اسلام آباد نے پہلی چیف آف ائیر سٹاف لیڈیز انوی ٹیشنل گولف چمپئن شپ جیت لی

datetime 10  فروری‬‮  2019 |

اسلام آباد (این این آئی)پی اے ایف گولف کلب اسلام آباد نے اپنے ہوم گراؤنڈ پر کھیلی جانے والی پہلی چیف آف ائیر سٹاف لیڈیز انوی ٹیشنل گولف چمپئن شپ جیت لی۔ بیگم ملیحہ بھٹی ، مسز جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی تقریب تقسیم انعامات کے مہما ن خصوصی تھیں۔ مہمانِ خصوصی نے جیتنے والی کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کئے۔انفرادی مقابلوں کی نیٹ کیٹیگری میں بیگم تزئین مجاہد ، مسز چیف آف دی ائیر سٹاف نے پہلی جبکہ بیگم بلقیس حسیب اور بیگم تہمینہ راشد نے بالترتیب دوسری اور

تیسری پوزیشن حاصل کیں۔ گراس کیٹیگری میں بیگم طاہرہ نذیر اور مسز آسیہ فوزان نے بالترتیب پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ مس عروبہ علی تیسرے انعام کی حقدار ٹھہریں۔ لانگ ڈرائیو مس فاطمہ واسطی جبکہ نیئرسٹ ٹو پن کا انعام مس ثناء نور نے جیتے۔اس چمپئن شپ میں پی اے ایف گولف کلب اسلام آباد، مارگلہ گرینزگولف کلب ، راولپنڈی گولف کلب اور اسلام آباد گولف کلب کی کل 60خواتین گولفرز نے ٹیم مقابلوں کے ساتھ ساتھ انفرادی کیٹیگریز کے مقابلوں میں بھی شرکت کی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…