پیر‬‮ ، 17 مارچ‬‮ 2025 

بابر اعظم نے ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا ؟اعداد و شمار نے اس بحث کا خاتمہ کر دیا ،حیرت انگیز انکشافات

datetime 9  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) دنیائے کرکٹ میں سب سے بہترین بلے باز کون ہے؟ یہ بحث کافی عرصے سے جاری ہے اور بھارتی اپنے کپتان ویرات کوہلی کو بہترین کھلاڑی قرار دیتے ہیں تو پاکستانیوں کی نظر میں بابراعظم ویرات کوہلی سے بھی کہیں زیادہ بہتر کھلاڑی ہیں مگر اعداد و شمار نے اس بحث کا خاتمہ کر دیا ہے۔

بابراعظم اور ویرات کوہلی کے پہلے 59 ون ڈے میچوں میں کارکردگی دیکھی جائے تو بابراعظم یقیناًان سے کہیں زیادہ بہتر ہیں جس کا اظہار قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر بھی بار بار کر چکے ہیں تاہم ان کا یہ اصرار بھی ہے کہ بابراعظم کی بہترین کارکردگی اب تک دیکھنے کو نہیں ملی البتہ وہ وقت گزرنے کیساتھ ساتھ بہت بہتر ہوتے جا رہے ہیں۔ویرات کوہلی نے 59 ون ڈے میچوں میں 56 مرتبہ بیٹنگ کرتے ہوئے 43.9 کی اوسط سے 2,153 رنز بنائے اور ان کا سٹرائیک ریٹ 85.3 رہا جبکہ انہوں نے 5 سنچریاں اور 15 نصف سنچریاں بنائیں، اس کے علاوہ وہ 7 مرتبہ ناٹ آؤٹ بھی رہے۔دوسری جانب بابراعظم کے اعداد و شمار ان سے کہیں زیادہ بہتر ہیں جنہوں نے 59 میچوں میں 57 مرتبہ بیٹنگ کرتے ہوئے 51.3 کی اوسط سے 2,462 رنز بنائے اور ان کا سٹرائیک ریٹ 84.6 رہا جبکہ انہوں نے 8 سنچریاں اور 10 نصف سنچریاں بنائیں، اس کے علاوہ وہ 9 مرتبہ ناٹ آؤٹ رہے۔ دنیائے کرکٹ میں سب سے بہترین بلے باز کون ہے؟ یہ بحث کافی عرصے سے جاری ہے اور بھارتی اپنے کپتان ویرات کوہلی کو بہترین کھلاڑی قرار دیتے ہیں تو پاکستانیوں کی نظر میں بابراعظم ویرات کوہلی سے بھی کہیں زیادہ بہتر کھلاڑی ہیں مگر اعداد و شمار نے اس بحث کا خاتمہ کر دیا ہے۔بابراعظم اور ویرات کوہلی کے پہلے 59 ون ڈے میچوں میں کارکردگی دیکھی جائے تو بابراعظم یقیناًان سے کہیں زیادہ بہتر ہیں

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اچھی زندگی


’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…