منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

ہاکی فیڈریشن کیخلاف اٹھنے والی آوازیں روکنے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال ہونا دوبارہ شروع

datetime 9  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ایک بار پھر فیڈریشن کیخلاف اٹھنے والی آوازیں روکنے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرنا شروع کر دیئے ہیں اور فیڈریشن کیخلاف بات کرنے پر پنجاب ہاکی ایسو سی ایشن نے پی ایچ ایف کانگرنس ممبر سید علی عباس کو نوٹس جاری کر دیا ہے ۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر کے بھائی اور پنجاب ہاکی ایسو سی ایشن کے سیکرٹری آصف ناز کھوکھر کی جانب سے جاری ہونیوالے نوٹس میں کہا گیا کہ پی ایچ ایف کانگرنس ممبر اور گوجرانوالہ ہاکی ایسو سی ایشن کے صدر کی

حیثیت سے علی عباس نے فیڈریشن کیخلاف بیانات دیئے جس سے فیڈریشن کی ساکھ کو نقصان پہنچا جبکہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر کی ہدایت پر نوٹس جاری کیا گیا ، نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ ہاکی فیڈریشن کیخلاف بیانات پر نوٹس کا جواب 11فروری تک دیا جائے ۔ واضح رہے کہ پاکستان کی ورلڈ کپ ، ایشین گیمزسمیت دیگر انٹرنیشنل ایونٹس میں شرمناک کارکردگی پر اولمپینز کی ایک بڑی تعداد سراپا احتجاج ہے اور وزیر اعظم عمران خان سے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے عہدداران کو برطرف کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں ۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…