پیر‬‮ ، 03 فروری‬‮ 2025 

پی سی بی نے آئی سی سی میں کیس ہارنے پر بھارتی بورڈ کو جرمانے کی رقم ادا کردی

datetime 9  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) میں کیس ہارنے پر بھارتی کرکٹ بورڈ کو بطور جرمانہ رقم کی ادائیگی کردی۔پی سی بی نے دوطرفہ سیریز کے معاہدے کی خلاف ورزی پر گزشتہ سال آئی سی سی میں بھارتی بورڈ کے خلاف 70 ملین ہرجانے کا کیس دائر کیا تھا جس کا فیصلہ پاکستان بورڈ کے خلاف آنے پر جرمانے کی رقم ادا کی جانی تھی۔

نجی یٹ وی کے مطابق پی سی بی نے بھارتی کرکٹ بورڈ کو جرمانے کے 20 کروڑ روپے میں سے رقم کی 60 فیصد ادائیگی کر دی ہے ، باقی 40 فیصد اخراجات بھارتی بورڈ خود برداشت کرے گا۔آئی سی سی کے قوانین کے مطابق کیس ہارنے کی صورت میں اس پر آنے والے اخراجات ہارنے والے فریق کو ہی ادا کرنے ہوتے ہیں۔کیس پر آئی سی سی کے آنے والے ایک لاکھ 89 ڈالرز اخراجات میں سے 60 فیصد رقم پی سی کو ادا کرنا ہے اس سلسلے میں میں پی سی بی کے گورننگ بورڈ اجلاس میں آئی سی سی کو ایک کروڑ 12 لاکھ واجب الادا رقم دینے کی منظوری دے دی گئی ہے ، باقی 40 فیصد رقم آئی سی سی خود برداشت کرے گا۔یاد رہے آئی سی سی کی ڈسپیورٹ ریزیلیوشن کمیٹی میں دائر کیس میں پی سی بی کا مؤقف تھا کہ 2014ء میں دونوں بورڈز کے درمیان معاہدہ طے پایا تھا جس کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان 8 سال کے دوران 6 دوطرفہ سیریز کھیلی جانی تھیں اس سلسلے میں آئی سی سی نے دونوں بورڈز کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد پی سی بی کے خلاف فیصلہ دیا اور کیس میں شکست کے نتیجے میں پی سی بی کو اْلٹا اخراجات کی مد میں مزید نقصان کا بھی سامنا کرنا پڑا۔

موضوعات:



کالم



تیسرے درویش کا قصہ


تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…