ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

یورپیئن لیگ میں بارسلونا اور رئیل میڈرڈ کا مقابلہ ایک ایک گول سے برابر

datetime 7  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میڈرڈ(این این آئی)یورپیئن فٹبال لیگ میں بارسلونا اور رئیل میڈرڈ کا دلچسپ مقابلہ ایک ایک گول سے برابر ہوگیا اور آخری منٹوں میں میدان میں اترنے والے لائنل میسی بھی ٹیم کو کامیابی دلانے میں ناکام رہے۔بارسلونا اور رئیل میڈرڈ کے درمیان کوپا کپ ڈل رے کے سیمی فائنل کا پہلا لیگ میچ بارسلونا کے ہوم گراؤنڈ پر کھیلا گیا۔ دو بڑی ٹیموں کے درمیان اس میچ کو دیکھنے کیلئے 92 ہزار سے زیادہ تماشائی اسٹیڈیم میں پہنچے۔کھیل کو ابھی شروع ہوئے صرف چھ منٹ ہوئے تھے کہ کریم بینزیما کے پاس پر

لاکاس نے گول کرکے رئیل میڈرڈ کو سبقت دلادی۔دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے پر بھرپور حملے کیے تاہم ہاف ٹائم تک مزید کوئی گول نہ ہوسکا۔ دوسرے ہاف کے 57 ویں منٹ میں میلکم نے گول کرکے مقابلہ ایک ایک سے برابر کردیا۔ میچ کو اپنے نام کرنے کے لیے دونوں ٹیموں کے فارورڈ نے اپنی ہر ممکن کوشش کی۔63 ویں منٹ میں فٹنس مسائل سے دوچار لائنل میسی کو بھی میدان میں بھیجا گیا تاہم ان کی مہارت بھی کسی کام نہ آئی، اس طرح میزبان ٹیم کے کوچ کی تمام تدابیر کو رئیل میڈرڈ نے ناکام بنادیا۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…