منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان سپرلیگ کا چوتھا ایڈیشن 14 فروری سے رنگا رنگ افتتاحی تقریب کیساتھ انٹرنیشنل اسٹیڈیم دبئی میں شروع ہو گا

datetime 5  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی/لاہور (این این آئی)پاکستان سپرلیگ کا چوتھا ایڈیشن 14 فروری سے رنگا رنگ افتتاحی تقریب کے ساتھ انٹرنیشنل اسٹیڈیم دبئی میں شروع ہو گا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ایونٹ کے پہلے مرحلے کے مقابلے دبئی، شارجہ اور پہلی بار ابوظہبی میں بھی منعقد ہوں گے،لاہور کا قذافی اسٹیڈیم 3 اور

کراچی کا نیشنل اسٹیڈیم فائنل سمیت 5 میچوں کی میزبانی کریگا۔دوسری جانب پاکستان کے بین الااقوامی شہرت کے حامل آئی سی سی کے بہترین امپائر کا ایوارڈ جیتنے والے علیم ڈار اس بار پاکستان سپر لیگ کا ایک بھی میچ سپر وائز نہیں کریں گے۔علیم سرور ڈار 7 فروری کو جنوبی افریقا روانہ ہوں گے جہاں وہ 13 فروری سے جنوبی افریقا اور سری لنکا کے پہلے ٹیسٹ میچ میں بطور امپائر خدمات سرانجام دیں گے۔21 فروری سے پورٹ الزبتھ کا دوسرا ٹیسٹ میچ بطور امپائر اپنے فرائض انجام دینے والے علیم ڈار جنو بی افریقا اور سری لنکا کے دو ٹیسٹ سپر وائز کر نے کے بعد بھارت کے شہر ڈیہرڈن روانہ ہوں گے جہاں وہ 28 فروری سے 10مارچ تک آئرلینڈ اور افغانستان کے 5 ون ڈے میچوں میں بھی امپائرنگ کریں گے۔یاد رہے ٹیسٹ اسٹیٹس ملنے کے بعد افغانستان نے بھارتی ریاست اترکھنڈ کے شہر ڈیہرڈن کے اسٹیڈیم کو اپنا ہوم گراونڈ بنایا ہے جہاں وہ 15 مارچ سے آئرلینڈ کے خلاف ایک ٹیسٹ کی سیریز کے واحد ٹیسٹ میں مقابلہ کریگی اور یہاں بھی علیم سرور ڈار ہی امپائرنگ کے فرائض سرانجام دیں گے۔123 ٹیسٹ میچو ں میں امپائرنگ کرنے والے علیم ڈار آئرلینڈ اور افغانستان کی ون ڈے سیریز میں اپنا 200 واں ون ڈے انٹرنیشنل سپر وائز کریں گے۔16فروری 2000ء کو جناح اسٹیڈیم گوجرنوالہ میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جانے والے دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں علیم ڈار نے پہلی بار امپائرنگ کی تھی۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…