نئی دہلی (این این آئی)بھارت کے مایہ ناز بلے باز سچن ٹنڈولکر نے کہا ہے کہ بھارت تیسری بار 2019 کا ورلڈ کپ جیتنے کیلئے فیورٹ ہے۔ ایک انٹرویو کے دور ان انہوں نے کہاکہ جہاں تک ہمارے امکانات ہیں، مجھے یہ کہنے میں کوئی حرج نہیں کہ ہم ورلڈ کپ جیتنے کیلئے فیورٹ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں ریکارڈ پر کہہ رہا ہوں کہ ہم ٹیم میں بہترین توازن رکھتے ہیں جہاں ہم دنیا کے کسی بھی حصے اور کسی بھی سطح پر مقابلہ کریں گے۔ٹنڈولکر نے کہا کہ انگلینڈبھارت کو سخت ترین چیلنج دیگا جبکہ بھارت کے خلاف کھیلی جانے والی ہوم سیریز 4۔1 سے ہارنے کے باوجود نیوزی لینڈ کی ٹیم کی کارکردگی بھی دیکھنے کے لائق ہو گی۔ٹنڈولکر نے کہاکہ میں جانتا ہوں کہ نیوزی لینڈ نے بھارت کے خلاف کھیلی جانے والے حالیہ سیریز میں جدوجہد کی ہے تاہم یہ اچھا یونٹ ہے اور ان کے خلاف کھیلنے والی کسی بھی ٹیم کو سخت محنت کرنی پڑتی ہے ،یہ سب جلد مومنٹم حاصل کرنے پر ہے۔ میرے رائے کے مطابق انگلینڈ اس ایونٹ میں سب سے سخت ترین حریف ہو گا جبکہ نیوزی لینڈ ڈارک ہارس ہو گا۔ٹنڈولکر نے کہا کہ سیٹون سمتھ اور ڈیوڈ وارنر کی ٹیم میں واپسی کے بعد آسٹریلیا ایک مختلف ٹیم ہو گی۔انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ سمتھ اور وارنر کی ٹیم میں واپسی اور ان کے دیگر بولروں کے ایک روزہ اسکواڈ میں آنے سے آسٹریلیا ایک مضبوط اور سخت ٹیم ہو گی۔