جمعرات‬‮ ، 20 مارچ‬‮ 2025 

انگلش پریمئر لیگ : لیورپول اور ویسٹ ہیم یونائیٹڈ کے درمیان میچ ایک، ایک گول سے برابر

datetime 5  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی)انگلش پریمئر لیگ میں لیورپول اور ویسٹ ہیم یونائیٹڈ کے درمیان میچ ایک، ایک گول سے برابر ہوگیا۔لندن اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں لیورپول نے ابتدا سے ہی حریف ٹیم پر دباؤ رکھا، اس کا صلہ انہیں بائیسویں منٹ میں اس وقت مل گیا جب سیڈیو مانے نے گیند حریف ٹیم کے جال میں پہنچادی، لیورپول کی یہ سبقت صرف چھ منٹ ہی برقرار رہ سکی۔28 ویں منٹ میں ویسٹ ہیم کے انٹونیو نے گول کرکے میچ برابر کردیا،ہاف ٹائم

پر یہی اسکور رہا جبکہ دوسرے ہاف میں لیورپول کی ٹیم کے کھلاڑی کئی حملوں کے باوجود برتری حاصل نہ کرسکے ، میچ کا اختتام ایک، ایک سے برابر پر ہوا۔ ڈرا کے نتیجے میں لیورپول جو 29 دسمبر تک ٹیبل پر دوسری پوزیشن پر موجود مانچسٹر سٹی سے 9 پوائنٹس سے برتری لیے ہوئے تھی اب صرف تین پوائنٹس آگے ہے ، تیسری پوزیشن والی ٹوٹنہم کی ٹیم بھی اب لیور پول سے صرف پانچ پوائنٹس ہی پیچھے ہیاور وہ بھی ٹائٹل کی دوڑ میں شامل ہوگئی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)


بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…