جمعرات‬‮ ، 23 جولائی‬‮ 2026 

بابر اعظم نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں وہ کردکھایا ہے جو ویرات کوہلی بھی نہیں کرسکے

datetime 4  فروری‬‮  2019 |

جوہانسبرگ (آن لائن) قومی ٹیم کے اوپنر بابر اعظم نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں وہ کردکھایا ہے جو ویرات کوہلی بھی نہیں کرسکے ہیں۔24سالہ بابر اعظم نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے دوسرے مقابلے میں13چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے58گیندوں پر90رنزکی شاندار اننگز کھیلی ،وہ اپنی ٹیم کو کامیابی نہ دلا سکے تاہم ٹی ٹونٹی کرکٹ میں2مرتبہ 90یا اس سے زیادہ رنز کی اننگز کھیلنے والے دنیا کے چو تھے بلے باز بن گئے ،بابر اعظم اس سے قبل2018ء4 میں

ویسٹ انڈیز کیخلاف کراچی میں 97رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل چکے ہیں ، ٹی ٹونٹی کرکٹ میں ویسٹ انڈیز کے کرس گیل،بھارت کے شیکھر دھون اور انگلینڈ کے ایلکس ہیلز کو بھی دو،دو مرتبہ90یا اس سے زائد رنز کی اننگز کھیلنے کا اعزاز حاصل ہے۔یاد رہے کہ 3ٹی ٹونٹی میچز پر مشتمل سیریز کے دوسرے مقابلے میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 8رنز سے شکست دیکر سیریز میں2۔0کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے دیئے گئے 189 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز بابراعظم اور فخر زمان نے کیا لیکن 45 کے مجموعی سکور پر فخر زمان 14 رنز بنا کر بیرن ہینڈرکس کی گیند پر چھکا لگانیکی کوشش میں باؤنڈری پر کیچ آؤٹ ہو گئے،فخر زمان کے آؤٹ ہونے کے بابراعظم نے شاندار بلے بازی کا سلسلہ جاری رکھا اور 34 گیندوں پر ففٹی سکور کی جو انکے ٹی ٹونٹی کیرئیر کی 9یں نصف سنچری تھی۔بابر اور حسین طلعت نے دوسری وکٹ کیلئے102رنز جوڑے جس کے بعد بابر اعظم13چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے58گیندوں پر90رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ،آصف علی ایک بار پھر ناکام رہے اورمحض2رنز بنا کر پوویلین لوٹ گئے،حسین طلعت نے اپنی دوسری ٹی ٹونٹی نصف سنچری مکمل کی جسکے بعد وہ مورس کا نشانہ بنے جنہو ں نے6رنز پر عماد وسیم کا بھی بوریا بستر سمیٹ دیا ،آخری اوور میں پاکستان کو جیت کیلئے 15 رنز درکار تھے جو پاکستان نہ بنا سکا اور اس طرح جنوبی افریقا نے میچ 7 رنز سے جیت لیا۔۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Cognitive Manipulation


کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…