ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

آئی سی سی نے ون ڈے پلیئرز کی تازہ ریکنگ جاری کردی، فخر زمان ، امام الحق ، بابر اعظم نمایاں پوزیشنز پر فائز ہوگئے

datetime 4  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے ون ڈے پلیئرز کی تازہ ترین ریکنگ جاری کردی ہے جس میں پاکستانی بلے باز فخر زمان 2 درجے ترقی پا کر ٹاپ ٹین ،امام الحق 9 درجے ترقی کیساتھ ٹاپ ٹونٹی میں شامل ہو گئے ہیں جبکہ بابر اعظم بدستور پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔ پیر کو آئی سی سی کی طرف سے جاری تازہ ترین ون ڈے پلیئرز رینکنگ کے تحت بلے بازوں میں ویرات کوہلی بدستور سرفہرست ہیں،

روہت شرما دوسرے، روز ٹیلر تیسرے، جوروٹ چوتھے اور بابر اعظم پانچویں نمبر پر برقرار ہیں، ڈی کوک ایک درجہ اوپر چڑھ کر آٹھویں نمبر پر آ گئے، فخر زمان 2 درجے ترقی پا کر دوبارہ ٹاپ ٹین میں شامل ہو گئے، انہوں نے نویں پوزیشن سنبھال لی، دھون دو درجے تنزلی کے بعد دسویں نمبر پر چلے گئے، ہاشم آملہ 3 درجے بہتری پا کر 13ویں، امام الحق 9 درجے ترقی پا کر کیریئر بہترین 16ویں نمبر پر آ گئے، دھونی بھی 3 سیڑھیاں چڑھ کر 17ویں نمبر پر آ گئے، مارٹن گپٹل 6 درجے تنزلی کے بعد 19ویں نمبر پر چلے گئے، باؤلرز میں جسپریت بمرا پہلے اور راشد خان دوسرے نمبر پر برقرار ہیں، کیوی فاسٹ باؤلر ٹرینٹ بولٹ 7 درجے ترقی کے ساتھ دسویں سے تیسرے نمبر پر آ گئے، یزوندرا چھاہل ایک سیڑھی چڑھ کر پانچویں نمبر پر آ گئے، ربادا تین درجے تنزلی کے بعد ساتویں نمبر پر چلے گئے، حسن علی دو درجے گرنے کے بعد 14ویں، ڈیل سٹین ایک درجہ گر کر سولہویں نمبر پر چلے گئے، پاکستانی فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی 38 درجے لمبی چھلانگ لگا کر 74ویں نمبر پر آ گئے۔ آل راؤنڈرز میں راشد خان بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…