لندن (این این آئی)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی نے کہا ہے کہ 2019 پاکستان میں عالمی کرکٹ کی بحالی کا سال ہوگا ،پی ایس ایل فور کے 9 میچز پاکستان میں منعقد کرائے جائیں گے۔لندن میں سماجی رہنما شیخ سر بلند اور خالد محمود سے بات کرتے ہوئے احسان مانی نے کہا کہ پاکستان میں سیکورٹی حالات بہتر ہوچکے ہیں جس کا اعتراف اب عالمی سطح پر بھی کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں کرکٹ
کو فروغ مل رہا ہے اور میرٹ کو سختی سے برقرار رکھا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کے پاکستان میں میچز کرانے کیلئے سیکورٹی اور انتظامی امور کا جائزہ لیا جا چکا ہے اس حوالے سے تمام تر تیاریاں بھی مکمل کر لی گئی ہیں اور امید ہے کہ اس سال پاکستان میں شائقین کو بہترین عالمی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔اس موقع پر سابق کھلاڑی اور سماجی رہنما شیخ سربلند نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی اپنے ملک میں کرکٹ کے فروغ اور سماجی فلاحی سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لیتے ہیں