منگل‬‮ ، 10 مارچ‬‮ 2026 

پاکستان ویمنز ٹیم سنسنی خیز مقابلے کے بعد سپر اوور میں شکست سے دوچار

datetime 1  فروری‬‮  2019 |

کراچی (این این آئی)ویسٹ انڈین ویمنز ٹیم نے پاکستان ویمنز ٹیم کو دوسرے ٹی20 میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد میچ ٹائی ہونے پر سپر اوور میں شکست دے دی، پاکستانی ٹیم نے مقررہ اوورز میں 4وکٹوں کے نقصان پر 132رنز بنائے ،ہدف کے تعاقب میں ابتدائی بلے بازوں کی عمدہ بیٹنگ کے باوجود ویسٹ انڈیز کی ٹیم بھی 132 رنز ہی بنا سکی،مقابلہ برابر رہنے پر فیصلہ سپر اوور میں کرنے کا فیصلہ ہوا۔

ڈوٹن نے تجربہ کار ثنا میر کے خلاف جارحانہ انداز اپنا کر میچ میں اپنی ٹیم کی فتح یقینی بنا دی۔ جمعہ کو کراچی میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان کی کپتان بسمہ معروف نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔پاکستان نے بلے بازوں کی بہتر کارکردگی کی بدولت مقررہ اوور میں 4 وکٹوں پر 132 رنز کا مجموعہ اسکور بورڈ کی زینت بنایا۔کپتان بسمہ 31رنز بنا کر سب سے کامیاب بلے باز رہیں جبکہ جویریہ خان نے26، نڈا ڈار نے 25 اور عالیہ ریاض نے 23 رنز بنائے۔ہدف کے تعاقب میں ابتدائی بلے بازوں کی عمدہ بیٹنگ کے باوجود ویسٹ انڈیز کی ٹیم بھی 132 رنز ہی بنا سکی۔ایک موقع پر ویسٹ انڈیز نے دو وکٹوں کے نقصان پر 97 رنز بنائے تھے اور انہیں فتح کے لیے 27گیندوں پر 36 رنز درکار تھے تاہم اختتامی اوورز میں پاکستانی باؤلرز کی عمدہ باؤلنگ کے سبب وہ محض میچ ٹائی کر سکیں۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے شمین کیمبل 41، کیسیا نائٹ 32 اور دیندرا ڈوٹن 22 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔مقابلہ برابر رہنے پر فیصلہ سپر اوور میں کرنے کا فیصلہ ہوا لیکن اس میں ڈوٹن نے تجربہ کار ثنا میر کے خلاف جارحانہ انداز اپنا کر میچ میں اپنی ٹیم کی فتح یقینی بنا دی۔انہوں نے 2 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 18 رنز بنائے اور پاکستان کو فتح کیلئے 19رنز کا ہدف ملا۔جواب میں پاکستان ابتدائی تین گیندوں پر ہی عالیہ ریاض اور ندا ڈار کی وکٹیں گنوا بیٹھا اور ویسٹ انڈیز نے میچ میں 17 رنز سے کامیابی حاصل کر کے سیریز میں 0۔2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔واضح رہے کہ گذشتہ روز کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم نے پاکستان کو 71 رنز سے شکست دے دی تھی۔اس طرح تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کو 0۔2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہوگئی ہے۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…