جمعرات‬‮ ، 23 جولائی‬‮ 2026 

آسٹریلیا نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کی اپنی پہلی اننگز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 384 رنز بنالئے

datetime 1  فروری‬‮  2019 |

کینبرا (این این آئی)آسٹریلیا نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کی اپنی پہلی اننگز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 384 رنز بنالئے، ہیڈ اور برنز نے چوتھی وکٹ پر 308 رنز کی شراکت دار قائم کرکے ٹیم کی پوزیشن مستحکم بنا دی ،ٹرایوس ہیڈ نے 161 رنز بنائے۔

برنز ناقابل شکست 172 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔ جمعہ کو کینبرا میں دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ شروع ہوا تو آسٹریلوی ٹیم کے کپتان ٹم پین نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، آسٹریلیا کی جانب سے ہیرس اور برنز نے اننگز کا آغاز کیا، آسٹریلوی ٹیم کے پہلے تین کھلاڑی 28 کے مجموعی سکور پر پویلین لوٹ گئے تھے۔ ہیرس آسٹریلیا کے پہلے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 11 رنز بناکر فرنینڈو کی گیند پر کرونارتنے کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے، عثمان خواجہ دوسرے آؤٹ ہونے کھلاڑی تھے جو کوئی خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکے اور بغیر کوئی رن بنائے فرنینڈو کی گیند پر مینڈس کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے، لبوشگنے تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 6 رنز بناکر کرونارتنے کی گیند پر ڈکویلا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ اس کے بعد برنز اور ہیڈ نے ملکر محتاط انداز میں اپنی ٹیم کے مجموعی سکور کو آگے بڑھانا شروع کیا۔ دونوں کھلاڑیوں نے چوتھی وکٹ کی شراکت میں 308 قیمتی رنز بناکر نہ صرف اپنی ٹیم کے مجموعی سکور کو 336 رنز تک پہنچا دیا بلکہ میچ پر آئی لینڈرز کے خلاف اپنی ٹیم کی پوزیشن بھی مستحکم بنادی، اس دوران دونوں کھلاڑیوں نے اپنی اپنی سنچریاں بھی مکمل کرلیں۔ اس موقع پر ٹرایوس ہیڈ کی عمدہ اننگز کا بھی خاتمہ ہوگیا اور وہ اپنی سنچری مکمل کرنے کے بعد 161 انفرادی سکور بناکر فرنینڈو کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے۔ جوئی برنز نے ایک اینڈ پر اپنی عمدہ بلے بازی کے تسلسل کو برقرار رکھا۔ میچ کے پہلے روز جب کھیل ختم ہوا تو آسٹریلوی ٹیم نے اپنی پہلی اننگز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 384 رنز بنالئے تھے۔ جوئی برنز 172 اور پیٹرسن 25 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ تھے۔ سری لنکا کی طرف سے فرنینڈو نے تین جبکہ کرونارتنے نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Cognitive Manipulation


کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…