منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ٹیسٹ کرکٹ کوختم کرنے کے بیانات کے بجائے سپورٹ کی ضرورت ہے : اظہرعلی

datetime 31  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) قومی کرکٹ ٹیم کے سینئر بلے بازاظہرعلی نے کہا ہے کہ عاقب جاوید سمیت سب کواس وقت ٹیسٹ کرکٹ کو ختم کرنے کے بیانات دینے کے بجائے سپورٹ کرنے کی ضرورت ہے۔ایک انٹرویومیں سابق کپتان نے کہا کہ پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے سے محرومی کا بھی بہت نقصان ہورہا ہے۔عاقب جاوید پی ایس ایل کے لیے تیز رفتار بولر ڈھونڈنے میں مصروف ہیں، انہیں چاہیے کہ وہ کوئی لڑکا بھی تلاش کریں جو صرف چاراوورز کے بجائے ایک دن میں بیس اوورزکراسکے۔اظہر علی نے کہا کہ بدقسمتی سے جنوبی افریقہ میں

اہم مواقع پر اچھی پرفارمنس نہیں دے پائے، وہاں کی کنڈیشنز میں جاکر کھیلنا ہر ٹیم کے لیے مشکل رہاہے، ان وکٹوں پر باونس کے ساتھ گیند بھی بہت تیزی سے آتا ہے، اسی وجہ سے ایڈجسٹ ہونے میں مسائل کا سامنا رہا۔ یہ تاثر بھی درست نہیں کہ شارٹ پچز گیند کمزورری ہے اور ہم کم تیاری کیساتھ وہاں گئے تھے۔انہوں نے اعتراف کیا کہ پیسر اولیور نے انہیں بیٹنگ کے دوران بہت پریشان کیا، آئندہ سیریز میں خامیوں کو دور کرکے بہتر پرفارمنس دینے کی کوشش کروں گا جبکہ اظہرعلی نے بھارتی کپتان کو سب کے لیے رول ماڈل قرار دیا۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…