جمعہ‬‮ ، 18 اکتوبر‬‮ 2024 

نیوزی لینڈ نے بھارت کو باآسانی چوتھے ون ڈے میں 8 وکٹوں سے شکست دیدی

datetime 31  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہیملٹن(این این آئی) نیوزی لینڈ نے بھارت کو چوتھے ایک روزہ میچ میں باآسانی 8 وکٹوں سے شکست دیدی،بھارتی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی ، پوری ٹیم 30.5اورز میں صرف 92رنز پر ڈھیر ہوگئی ،سات بلے باز ڈبل فیگر میں بھی شامل نہ ہوسکے ،میزبان نیوزی لینڈ نے ہدف باآسانی 14.4 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا، مارٹن گپٹل 14 اور کپتان کین ولیمسن 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ٹرینٹ بولٹ پانچ کھلاڑیوں کو پویلین کی ر اہ دکھائی ،مین آف دی میچ قرار پائے ۔تفصیلات کے مطابق کپتان ویرات کوہلی کی غیر موجودگی میں

نیوزی لینڈ کا سامنا کرنے والی بھارتی ٹیم نے مایوس کن کارکردگی پیش کی، کیویز ٹیم کے کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر مہمان بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی تو پوری بھارتی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی اور کپتان روہت شرما سمیت پوری ٹیم 30.5 اوورز میں صرف 92 رنز بناسکی۔دسویں نمبر پر بیٹنگ کیلئے آنے والے یزوندرا چاہل سب سے زیادہ 18 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے اور ناٹ آؤٹ رہے ، 7 بلے باز ڈبل فیگر میں بھی شامل نہ ہوسکے۔کپتان روہت شرما 7، شیکر دھاون 13، ہاردک پانڈیا 16 اور کلدیپ یادیو 15 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ شبمن گل 9، کیدر یادیو اور بھونیشور کمار ایک ایک اور امباتی رائیڈو اور دنیش کارتھ بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوئے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کیں، کولن گرینڈہوم نے 3، ٹوڈ ایسٹل اور جیمز نیشام نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔میزبان نیوزی لینڈ نے ہدف باآسانی 14.4 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا، مارٹن گپٹل 14 اور کپتان کین ولیمسن 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ہینری نکولس نے 30 اور روس ٹیلر نے 37 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور میچ میں بہترین کارکردگی پیش کرنے پر ٹرینٹ بولٹ کو مین آف دی میچ کے اعزاز سے نوازا گیا۔یاد رہے کہ 5 ایک روزہ میچز میں بھارت کو پہلے ہی 1۔3 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے جس کی وجہ سے کپتان ویرات کوہلی نے آرام کرتے ہوئے چوتھے میچ کا حصہ نہ بنے۔

موضوعات:



کالم



دس پندرہ منٹ چاہییں


سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…