جمعہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان نے جنوبی افریقہ کو چوتھے ایک روزہ میچ میں 8 وکٹوں سے شکست دیکر 5 میچز کی سیریز 2۔2 سے برابر کردی

datetime 27  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جوہانسبرگ(این این آئی)پاکستان نے جنوبی افریقہ کو چوتھے ایک روزہ میچ میں 8 وکٹوں سے شکست دیکر 5 میچز کی سیریز 2۔2 سے برابر کردی، ڈوپلیسی اور ہاشم آملہ کی 101 رنز کی شراکت ہی بولنگ لائن پر حاوی رہی، اس کے سوا جنوبی افریقی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور 6 بلے باز ڈبل فیگر میں بھی شامل نہ ہوسکے ، میزبان ٹیم 41اوورز میں 164رنز بنا سکی ٗپاکستانی ٹیم نے ہدف 31.3اوورز میں حاصل کرلیا ،

امام الحق نے گیندوں پر ایک چھکے اور 6 چوکوں کی مدد سے 71 رنز کی اننگز کھیلی ، بابر اعظم 41 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، عثمان شنواری نے چار وکٹیں حاصل کیں، مین آف دی میچ قرار پائے ۔ اتوار کو جوہانسبرگ میں بریسٹ کینسر کی آگاہی کے سلسلے میں گلابی وردی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ٹیم کے کپتان شعیب ملک نے ٹاس جیت کر پہلے میزبان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی تو جنوبی افریقی بلے بازوں نے مایوس کن انداز میں آغاز کیا تاہم کپتان فاف ڈوپلیسی اور ہاشم آملہ کی زبردست شراکت نے ٹیم کو سہارا دیا۔دونوں بلے بازوں کی 101 رنز کی شراکت ہی بولنگ لائن پر حاوی رہی، اس کے سوا جنوبی افریقی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور 6 بلے باز ڈبل فیگر میں بھی شامل نہ ہوسکے۔فاف ڈوپلیسی 57 اور ہاشم آملہ 59 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، ریسی ڈوسن 18 اور فیلوک وایو 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، 156 کے مجموعی اسکور پر عثمان شنواری نے اپنے ایک ہی اوور میں تین بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔پاکستان کی جانب سے عثمان شنواری نے 4، شاہین شاہ آفریدی اور شاداب خان نے 2،2 جبکہ محمد عامر اور عماد وسیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ میزبان ٹیم 41 اوورز میں 164 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی جب کہ پاکستان نے ہدف باآسانی 31.3 اوورز میں حاصل کیا۔ہدف کے تعاقب میں امام الحق اور فخر زمان نے اننگز کا پراعتماد انداز میں آغاز کیا اور پہلی وکٹ پر 70 رنز کی شراکت قائم کی تو فخر 44 رنز بنا کر عمران طاہر کا شکار بن گئے۔فخر زمان نے اپنی اننگز میں 7 چوکے لگائے،

دوسری وکٹ پر امام الحق اور بابر اعظم نے جنوبی افریقی بولروں کی ایک نہ چلنے دی اور گراؤنڈ کے چاروں اطراف شاندار اسٹروکس کھیلے۔میچ جیتنے کیلئے قومی ٹیم کو صرف ایک رن درکار تھا کہ امام الحق بڑا اسٹروک کھیلنے کی کوشش میں وکٹ کے پیچھے کیچ آؤٹ ہوئے، انہوں نے 91 گیندوں پر ایک چھکے اور 6 چوکوں کی مدد سے 71 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ بابر اعظم 41 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔دونوں ٹیموں کے درمیان فیصلہ کن

پانچواں اور آخری ایک روزہ میچ 30 جنوری کو کھیلا جائے گا اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔یاد رہے کہ آئی سی سی کی جانب سے نسلی پرستانہ جملوں پر کارروائی کرتے ہوئے کپتان سرفراز احمد پر 4 میچز کی پابندی عائد کردی گئی ہے جس کے باعث شعیب ملک نے ٹیم کی قیادت کے فرائض انجام دئیے۔سرفراز احمد کی جگہ محمد رضوان کو ٹیم میں شامل کیا گیا اور حسن علی کی جگہ عثمان خان شنواری گیارہ رکنی ٹیم کا حصہ تھے۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…