منگل‬‮ ، 10 مارچ‬‮ 2026 

سچن ٹنڈولکر اور شاہد آفریدی کا نصف سنچری کا ریکارڈ ٹوٹ گیا

datetime 26  جنوری‬‮  2019 |

کھٹمنڈو (آن لائن)نیپال کے نوجوان کرکٹر روہت پاوڈیل نے بھارت کے عظیم بلے باز سچن ٹنڈولکر اور پاکستان کے جارح مزاج آل راؤنڈر شاہد آفریدی کا ایک روزہ کرکٹ میں نصف سنچری بنانے کا ریکارڈ تورڈ دیا۔روہت پاوڈیل نے 16 سال اور 146 دنوں کی عمر میں نصف سنچری بنا کر ٹنڈولکر کا ایک روزہ کرکٹ میں نصف سنچری بنانے والے کم عمر کھلاڑی کا ریکارڈ اپنے نام کیا۔

دبئی میں متحدہ عرب امارات کے خلاف سیریز کے دوسرے میچ میں نوجوان روہت پاوڈیل نے پاکستان کے سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا جنہوں نے سری لنکا کے خلاف 16 سال اور 217 دنوں کی عمر میں تیز ترین سنچری بنانے کا ریکارڈ قائم کرلیا تھا۔خیال رہے کہ سچن ٹنڈولکر نے ایک روزہ کرکٹ میں 16 سال اور 213 دنوں کی عمر میں نصف سنچری بنا کر ریکارڈ قائم کیا تھا جو دہائیوں بعد نیپالی کرکٹر کے نام ہوگیا۔روہت پاوڈیل نے 55 رنز کی اس اننگز میں 58 گیندوں کا سامنا کیا اور 7 چوکے لگائے جس کی بدولت نیپال نے متحدہ عرب امارات کو 243 رنز کا ہدف دیا۔نیپال کے نوجوان باولر 18 سالہ سندیپ لیمیچانے کی شاندار 4 وکٹوں کی مدد سے میزبان متحدہ عرب امارات کو با سانی 145 رنز سے شکست دے دی۔خیال رہے کہ ایک روزہ کرکٹ میں جنوبی افریقہ کی خاتون کھلاڑی جوہمیری لگٹینبرگ کو 14 برس کی عمر میں نصف سنچری بنانے کا اعزاز حاصل ہے جو ایک روزہ کرکٹ کی تاریخ میں نصف سنچری بنانے والی کم عمر ترین کھلاڑی ہیں۔جنوبی افریقہ کی خاتون کھلاڑی یہ ریکارڈ ایک روزہ اور ٹیسٹ دونوں طرز کرکٹ میں قائم کرچکی ہیں۔ نیپال کے نوجوان کرکٹر روہت پاوڈیل نے بھارت کے عظیم بلے باز سچن ٹنڈولکر اور پاکستان کے جارح مزاج آل راؤنڈر شاہد آفریدی کا ایک روزہ کرکٹ میں نصف سنچری بنانے کا ریکارڈ تورڈ دیا۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…