ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ظہیر عباس مسلسل دوسرے سال پشاور زلمی کے صدر مقرر

datetime 26  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز اور پی ایس ایل سیزن ٹو کی چیمپیئن پشاور زلمی نے مسلسل دوسرے سال ایشین بریڈ مین اور پاکستان کے سابق کپتان ظہیر عباس کو اپنا صدر مقرر کیا ہے جبکہ پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے کہا ہے کہ ظہیر عباس دنیائے کرکٹ کا ایک بڑا اور معتبر نام ہے ، پشاور زلمی کا ظہیر عباس سے منسلک رہنا ہماری پوری ٹیم کے لیے باعث اعزاز ہے۔پوری امید ہے کہ پی ایس ایل تھری کی طرح سیزن فور میں بھی ٹیم پشاور زلمی ظہیر عباس کے تجربے سے بھرپور

فائدہ اٹھائے گی اور مزید اچھی کارکردگی دکھانے میں کامیاب رہے گی۔ پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی اور ہیڈ کوچ محمد اکرم نے بھی ظہیر عباس کو ایک بار پھر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ٹیم اور کھلاڑیوں ایشین بریڈ مین کی موجودگی سے مزید اعتماد ملے گا۔ سابق کپتان ظہیر عباس فرسٹ کلاس کرکٹ میں سینچریوں کی سینچریاں بنانے والے پاکستان کے واحد کرکٹر ہیں۔ ٹیسٹ کرکٹ میں 5062اور ون ڈے کرکٹ میں 2572رنز بنانے والے ظہیر عباس کو آئی سی سی کی صدارت کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…