’’پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں پی سی بی پیسہ پانی کی طرح بہائے گا ‘‘ پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن کی افتتاحی تقریب میں پٹ بل 10منٹ کی پرفارمنس کیلئے پاکستانی کتنے کروڑ روپے لیں گے ؟ جان کر دنگ رہ جائیں گے

25  جنوری‬‮  2019

کراچی(یواین پی ) پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں پی سی بی پیسہ پانی کی طرح بہائے گا۔پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کی افتتاحی تقریب14فروری کو دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہو گی،اس میں فلوریڈا سے تعلق رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ پاپ اسٹار پٹ بل بھی پرفارم کریں گے۔

اس میں ان سمیت پوری ٹیم کے مکمل اخراجات شامل ہیں،چند منٹ کی پرفارمنس کیلئے اتنی بھاری رقم ادا کرنے پر بعض فرنچائزز نے اعتراض بھی اٹھایا۔ان کے مطابق چونکہ یہ پاکستان کی لیگ ہے لہذا اپنے ملک کے اسٹارز کو ہی مدعو کرنا زیادہ بہتر رہتا، کروڑوں روپے صرف ایک تقریب پر پھونکنا سراسر گھاٹے کا سودا ہے، بورڈ آفیشلز نے انھیں یہ جواز دیا کہ ایونٹ کی انٹرنیشنل مارکیٹ میں تشہیر کیلیے ایسے اقدامات ضروری ہیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ تاحال کسی بڑی عالمی کمپنی نے لیگ میں اسپانسر شپ نہیں کی ہے،فرنچائزز اسی لیے فیصلے پر حیران ہیں۔چوتھے ایڈیشن کی افتتاحی تقریب میں بونی ایم گروپ کی مارسیا بیرٹ ، پاکستانی صوفی راک بینڈ جنون ، آئمہ بیگ اور شجاع احمد بھی پرفارم کریں گے ، فواد خان آفیشل سونگ گائیں گے، افتتاحی تقریب کے بعد ایونٹ کا پہلا میچ دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے مابین ہونا ہے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ افتتاحی تقریب کے تمام اخراجات پی سی بی ہی برداشت کرتا ہے،البتہ اخراجات بڑھنے سے منافع کی رقم کم ہو جاتی ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…