ہفتہ‬‮ ، 03 مئی‬‮‬‮ 2025 

سرفراز نے سوری کہا ہم نے معاف کردیا، معاملہ آئی سی سی کے پاس ہے ، فاف ڈوپلیسی

datetime 25  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کی جانب سے نسلی تعصب پر مبنی ریمارکس پر معذرت کے بعد جنوبی افریقی ٹیم نے انہیں معاف کردیا ہے۔جنوبی افریقی کپتان فاف ڈوپلیسی نے میڈیا سے بات چیت کے دور ان کہاکہ سرفراز نے معافی مانگ لی جس کو ٹیم نے قبول کرلیا ہے لیکن معاملہ اب آئی سی سی کے پاس ہے۔جنوبی افریقی کپتان نے کہاکہ ’’جب آپ جنوبی افریقا آتے ہیں ، نسلی تبصرہ کرتے ہوئے آپ کو بہت محتاط رہنا ہوتا ہے، مجھے یقین ہے کہ اْن کا یہ مطلب نہیں ہوگاتاہم

انہوں نے ذمہ داری قبول کی ہے اب ہمیں دیکھنا ہوگا کہ اس معاملے کا نتیجہ سامنے آتا ہے‘‘۔انہوں نے کہا کہ یہ ایسی چیز نہیں ہے جسے بحیثیت ٹیم ہلکا لیا جائے تاہم یہ حقیقت ہے کہ اْنہوں نے معذرت کرلی، جس کا صاف مطلب ہے کہ اْس جانب پچھتاوا ہے۔دوسری میچ ریفری رنجن مدوگالے نے سرفراز کے معاملہ پر اپنی رپورٹ پیش کردی ہے اور آئی سی سی اس رپورٹ کا تجزیہ کر رہا ہے۔قوانین کے مطابق رپورٹ کے بعد اب آئی سی سی کا لیگل ڈپارٹمنٹ اس بات کا تعین کریگا کہ کیس بنتا ہے یا نہیں۔

موضوعات:



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…