اسلا آباد(این این آئی)صدر پی ٹی ایف سلیم سیف اللہ نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کی جانب سے پچاس ہزار کی گرانٹ پر مشکور ہیں ، امید کرتے ہیں کہ آئی ٹی ایف پی ٹی ایف کی مدد کرتا رہے گاصدر پی ٹی ایف کی انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کے ایگزیکٹو ڈائیرکٹر لوکا سنٹیلا کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سلیم سیف اللہ نے کہاکہ میں لوکا سنٹیلا کی پاکستان آمد پر
خوش آمدید کہتا ہوں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں کرکٹ سب سے زیادہ پسند کیا جاتا ہے ، ہمارے وزیر اعظم بھی ایک سابق کرکٹر ہیں ۔سلیم سیف اللہ نے کہاکہ انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کی جانب سے پچاس ہزار کی گرانٹ پر مشکور ہیں ۔ صدر پی ٹی ایف ہماری کوشش ہی کہ ٹینس کے کورٹس کو بین القوامی معیار کے مطابق بنائیں ۔ صدر پی ٹی ایف نے کہ اکہ آئی ٹی ایف کے ایگزیجٹو ڈائیرکٹر نے ٹرینگ کورٹس کا بھی افتتاح کیا ہے ۔سلیم سیف اللہ نے کہاکہ ملک کے خزانے کی طرح پی ٹی ایف کا خزانہ بھی خالی ہے ۔سلیم سیف اللہ نے کہاکہ ہم امید کرتے ہیں کہ آئی ٹی ایف پی ٹی ایف کی مدد کرتا رہے گا۔ سلیم سیف اللہ نے کہاکہ صدر انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کو پاکستان آنے کے دعوت دی ہے ۔ایگزیکیو ڈائریکٹرآئی ٹی ایف نے کہاکہ آئی ٹی ایف کے ویژن 2024 میں پاکستان میں مزید کام کریں گے ۔ لوکا سنٹیلا نے کہاکہ پہلی بار پاکستان آنے کا موقع ملا ہے ، لوکا سنٹیلا نے کہاکہ پاکستان ٹینس میں آگے بڑھنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔لوکا سنٹیلا نے کہاکہ آئی ٹی ایف پی ٹی ایف کے ساتھ بھر پور مدد جاری رکھے گا ۔