جمعہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان سپر لیگ سیزن فور کیلئے افغانستان کے وقار سلام خیل کی جگہ ویسٹ انڈیز کے آندرے فلیچر پشاور زلمی میں شامل

datetime 24  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان سپر لیگ سیزن فور کیلئے افغانستان کے وقار سلام خیل کی جگہ ویسٹ انڈیز کے آندرے فلیچر پشاور زلمی میں شامل کر لئے گئے ۔ جاری بیان کے مطابق برانڈ اور میڈیا ویلیو کے اعتبار سے پاکستان سپر لیگ کی نمبرون فرنچائز پشاور زلمی نے پی ایس ایل فور کے لیے افغانستان کے وقار سلام خیل کی جگہ ویسٹ انڈیز کے آندرے فلیچر کو اسکواڈ میں شامل کرلیا۔ وقار سلام خیل ابتدائی طور پر پشاور زلمی کے اسکواڈ میں موجود تھے تاہم اپنی قومی ٹیم کی

ذمہ داری کی وجہ سے پی ایس ایل میں شریک نہیں ہوسکیں گے جس کے بعد آندرے فلیچر کو ایک بار پھر پشاور زلمی کے اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ۔ فلیچر پی ایس ایل تھری میں زلمی اسکواڈ کا حصہ تھے اور ٹیم کو فائنل تک پہنچانے میں اپنا کردار ادا کیا۔ پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی اور ہیڈکوچ محمد اکرم نے آندرے فلیچز کو خوش آمدید کہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ آندرے فلیچر کی شمولیت سے ٹیم مزید مظبوط ہوگی اور وہ ایک بار پھر اچھی کارکردگی دکھانے میں کامیاب رہیں گے۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…