جمعہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2025 

ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم 15 سال بعد پاکستان کا دورہ کرے گی

datetime 24  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)ویسٹ انڈیز ویمن کرکٹ ٹیم 15 سال بعد رواں ماہ کے آخر میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز اور پاکستان ویمنز ٹیم کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کا انعقاد31 جنوری سے ہوگا جس کیلئے پاکستان ویسٹ انڈیز کی میزبانی کیلئے تیار ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق مہمان ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے کیلئے 15 سال بعد پاکستان آرہی ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان 31 جنوری، یکم فروری اور 3 فروری کو میچز کراچی کے ساؤتھ اینڈ کلب میں کھیلے جائیں گے۔آخری مرتبہ ویسٹ انڈین ویمن ٹیم نے مارچ 2004 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا جس کے دوران ٹیسٹ سیریز کسی نتیجے کے بغیر ختم ہوئی جب کہ 7 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز ویسٹ انڈیز نے 2۔5 سے اپنے نام کی تھی۔پاکستان میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان آئی سی سی ویمن چمپئن شپ کے تین ایک روزہ میچز متحدہ عرب امارات میں کھیلے جائیں گے اور تینوں میچز 7، 9 اور 11 فروری کو دبئی میں ہوں گے۔ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کا دورہ پاکستان، پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کی جانب مزید ایک اور قدم ہے، اس سے قبل زمبابوے نے 2015 میں تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز پاکستان میں کھیلی۔فاف ڈوپلیسی کی قیادت میں ورلڈ الیون کی ٹیم نے 2017 میں پاکستان کا دورہ کیا اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جب کہ سری لنکا نے بھی اْسی سال پاکستان میں ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا۔ ویسٹ انڈیز نے 2018 میں پاکستان کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کراچی میں کھیلی اور اب پاکستان پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن کے 8 میچز کی میزبانی اپنی سرزمین پر کریگا ۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…