اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

جنوبی افریقا کے خلاف سیریز میں عامر کی 4 ماہ بعد ون ڈے ٹیم میں شمولیت متوقع

datetime 24  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستانی ٹیم انتظامیہ نے جنوبی افریقا کے خلاف تیسرے ون ڈے انٹر نیشنل میں تجربہ کار فاسٹ بولر محمد عامر کو کھلانے غورشروع کر دیا جس کے بعد محمد عامر کی 4 ماہ بعد ون ڈے ٹیم میں شمولیت متوقع ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق عامر نے آخری ون ڈے انٹرنیشنل گذشتہ سال 23 ستمبر کو ایشیا کپ کے دوران کھیلا تھا جس کے بعد ان کو پاکستان ٹیم سے ڈراپ کردیا گیا تھا۔میزبان جنوبی افریقا نے اپنی ٹیم میں فاسٹ بولر ڈیل اسٹین اور وکٹ کیپر کوئنٹن ڈی کوک کو شامل کیا ہے۔ پاکستان اور جنوبی افریقا

کے درمیان سیریز ایک ایک سے برا بر ہے توقع ہے جمعے کو سینچورین میں ہونے والے میچ میں وہ فہیم اشرف کی جگہ کھیلیں گے۔یاد رہے کہ محمد عامر پانچ سالہ پابندی ختم ہونے کے بعد سے پاکستانی ٹیم کا تینوں فارمیٹس میں مستقل حصہ رہے ہیں تاہم جون2017 میں چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں بھارت کے خلاف اوول میں تین وکٹوں کے شاندار اسپیل کے بعد سے ان کی کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی ہے اور وہ آخری دس ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں صرف تین وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہو سکے تھے ۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…