جمعہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2025 

ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کیخلاف پہلے دن 264 رنز بنالیے

datetime 24  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برج ٹاؤن (این این آئی)برج ٹاؤن میں انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز نے اپنی پہلی اننگز میں دن کے اختتام پر8 وکٹ کے نقصان پر 264 رنز بنالیے ہیں، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کے شائی ہوپ 57، روسٹون چیز54،جون کیمپ بیل 44رنزبنا کر آؤٹ ہوئے، شمرون ہیٹمیر 56 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں،انگلینڈ کی جانب سے جیمزاینڈرسن نے 4 اور

بین اسٹوکس نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔تفصیلات کے مطابق برج ٹاؤن میں ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان میچ شروع ہوا تو میزبان ٹیم کے کپتان جیسن ہولڈر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیاویسٹ انڈیز کی طرف سے براتھ ویٹ اور کیمپ بیل نے اننگز شروع کی تو دونوں کھلاڑیوں نے اپنی ٹیم کو 53 رنز کا آغاز فراہم کیا تاہم اس موقع پر کیمپ بیل 44 رنز بناکر معین علی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے وہ میزبان ٹیم کے پہلے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی تھے۔ براتھ ویٹ دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 40 رنز بناکر بین سٹوکس کی گیند پر جو رؤٹ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ ڈیرن براوو تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 2 رنز بناکر بین سٹوکس کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے۔ شائی ہوپ ویسٹ انڈین ٹیم کے چوتھے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو اپنی نصف سنچری مکمل کرنے کے بعد 57 رنز بناکر جیمز اینڈرسن کی گیند پر بین فوکس کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ روسٹن چیسی پانچویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 54 رنز بناکر جیمز اینڈرسن کی گیند پر جو رؤٹ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ شانی ڈاؤرچ بغیر کوئی رن بنائے جیمز اینڈرسن کی گیند پر جوز بٹلر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ میزبان ٹیم کے کپتان جیسن ہولڈر کوئی خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکے اور 5 رنز بناکر جیمز اینڈرس کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔ میچ کے پہلے روز جب کھیل ختم ہوا تو ویسٹ انڈین ٹیم نے انگلینڈ کے خلاف پہلے میچ کی اپنی پہلی اننگز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 264 رنز بنالئے تھے۔ ہیٹ مائر 56 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ تھے۔ انگلینڈ کی طرف سے عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے جیمز اینڈرسن نے 4، بین سٹوکس نے 3 جبکہ معین علی نے ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…