ہفتہ‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2025 

’’ ابے کالے، تیری امی کہاں بیٹھی ہوئی ہیں آج، کیا پڑھوا کے آیا ہے تو‘‘ دوسرے میچ میں شکست دیکھ کر کپتان سرفراز سپورٹس مین سپرٹ بھول گئے ، جنوبی افریقی کرکٹرپر ’’نسل پرستانہ‘‘جملے کس دیئے ، پابندی کی تلوار لٹک گئی

datetime 23  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جوہانسبرگ( آن لائن )قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں شکست کو سامنے دیکھ کر اپنا آپا کھو بیٹھے اور جنوبی افریقی آل رانڈر ایندائل فلکوایو پر ’’نسل پرستانہ‘‘ جملے کس دیئے جس پر انہیں پابندی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔جنوبی افریقہ کے خلاف ڈربن میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان نے حسن علی کے 59 رنز کی بدولت میزبان ٹیم کو 204 رنز کا ہدف دیا۔

ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقی ٹیم 80 رنز پر آدھی ٹیم سے محروم ہو گئی اور اس موقع پر پاکستان کی فتح کے امکانات کافی روشن ہو گئے تھے، لیکن پھر ایندائل فلکوایو اور روسی وین ڈر ڈوسن وکٹ پر ڈٹ گئے۔دونوں کھلاڑیوں نے پاکستانی کپتان سرفراز احمد اور بائولرز کے تمام تر حربوں کو ناکام بناتے ہوئے اپنی ٹیم کو فتح کی راہ پر گامزن کیا۔یقینی فتح ہاتھ سے نکلتے دیکھ کر قومی ٹیم کے کپتان اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور جنوبی افریقی کرکٹر فلکوایو پر نسل پرستانہ جملے کس دیئے۔سرفراز نے میچ کی دوسری اننگز کے دوران فلکوایو کو پکارتے ہوئے کہا کہ ابے کالے، تیری امی کہاں بیٹھی ہوئی ہیں آج، کیا پڑھوا کے آیا ہے تو۔یہ واقعہ جنوبی افریقی اننگز کے 37ویں اوور میں پیش آیا جب شاہین شاہ آفریدی بائولنگ کر رہے تھے اور اس موقع پر کمنٹیٹر نے رمیز راجہ سے اس کے معنی بھی بتانے کی گزارش کی، لیکن موقع کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے رمیز راجہ بات کو ٹال گئے۔سوشل میڈیا پر سرفراز احمد کا مبینہ طور پر تضحیک آمیز جملہ موضوع بحث بنا ہوا ہے اور شائقین کرکٹ ساتھ ساتھ ان کی انفرادی کارکردگی پر بھی سوالات اٹھارہے ہیں۔سرفراز احمد کے مبینہ نسل پرستانہ جملے ان کے لیے مشکلات کا سبب بن سکتے ہیں کیوں کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اس حوالے سے سخت موقف رکھتا ہے۔ سرفراز نسل پرستی کے مرتکب قرار پائے تو انہیں سزا ہوسکتی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…