جمعہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان ٹیم انتظامیہ کی جانب سے دورہ جنوبی افریقا کے اختتام پر اہم پریس کانفرنس کا امکان

datetime 22  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)پاکستانی کرکٹ ٹیم کی انتظامیہ کی جانب سے جنوبی افریقا کے دورے کے اختتام پر اہم پریس کانفرنس کا امکان ہے جس میں دورے کی کارکردگی پر اور دیگر معاملات پر تفصیلات بتائی جائیں گی۔پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد اور ہیڈ کوچ مکی آرتھر

جنوبی افریقا کے دورے کے بعد وطن واپس آنے پر پریس کانفرنس کریں گے اور میڈیا کو پاکستان ٹیم کی کارکردگی کے حوالے سے اعتماد میں لیں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے منیجنگ ڈائریکٹر وسیم خان اپنی نئی ذمے داریاں سنبھالنے کے بعد لاہور اور کراچی کے میڈیا سے چیئرمین احسان مانی کے ساتھ ملاقات کریں گے اور اپنے مستقبل کے منصوبوں کے حوالے سے میڈیا کو اعتماد میں لیں گے۔پی سی بی نے کلچر کو تبدیل کرتے ہوئے سیریز کے بعد بھی پریس کانفرنس کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ لیسٹر شائر کاؤنٹی سے تعلق رکھنے والے وسیم خان اپنی ذمے داریاں 6 فروری کو سنبھالیں گے۔ پی سی بی نے وسیم خان کو کرکٹ امور کا نگران مقرر کیا ہے جبکہ انتظامی معاملات چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد کے پاس چلے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق وسیم خان ممکنہ طور پر 9 فروری کو لاہور میں پہلی پریس کانفرنس کریں گے۔ اگلے دن وہ کراچی کے صحافیوں سے ملاقات کا ارادہ رکھتے ہیں،ان کے ساتھ دونوں پریس کانفرنس میں احسان مانی بھی موجود ہوں گے۔پی سی بی نے پہلی بار ایم ڈی کا عہدہ متعارف کراتے ہوئے ان کی تنخواہ 20 لاکھ روپے مقرر کی ہے اور انہیں پرکشش مراعات بھی دی جائیں گی۔ذرائع کے مطابق پاکستانی ٹیم پہلی بار جنوبی افریقا کا غیرملکی دورہ مکمل کرنے کے بعد پریس کانفرنس کریگی اس سے قبل ٹیم غیر ملکی دورے پر روانہ ہونے سے قبل پریس کانفرنس کرتی تھی۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…