ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

آئی سی سی ٹیسٹ اور ون ڈے ’’ٹیم آف دی ایئر‘‘کا اعلان، صرف ایک پاکستانی شامل

datetime 22  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی( این این آئی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سال 2018ء کی ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیموں کا اعلان کردیا اور دونوں ٹیموں کا کپتان ویرات کوہلی کو منتخب کیا گیا ہے۔آئی سی سی ون ڈے ٹیم میں کوئی پاکستانی کھلاڑی جگہ نہ بنا سکا، ٹیسٹ ٹیم میں تین بھارتی اور تین نیوزی لینڈ کے کھلاڑی شامل ہیں جبکہ ون ڈے ٹیم میں بھارت اور انگلینڈ کے 4،4کھلاڑی جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔

ویرات کوہلی کی 2018ء کے دوران زبردست کارکردگی پر انہیں ون ڈے ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا جبکہ آئی سی سی ون ڈے الیون روہت شرما (بھارت)، جونی بیئراسٹو(انگلینڈ) ،جوئے روٹ(انگلینڈ)،روس ٹیلر(نیوزی لینڈ)،مجوز بٹلر(انگلینڈ)،بین اسٹوکس(انگلینڈ)، مستفیض الرحمان (بنگلہ دیش)،راشد خان (افغانستان)،کلدیپ یادیو(بھارت) اور جسپریت بمرا (بھارت)شامل ہیں ۔آئی سی سی ٹیسٹ ٹیم کا کپتان بھی ویرات کوہلی کو ہی منتخب کیا گیا اور ٹیم میں ٹام لیتھم(نیوزی لینڈ)،ڈیموتھ کرونارتنے(سری لنکا)کین ولیمسن(نیوی لینڈ)،ہنری نکولس(نیوزی لینڈ)،رشابھ پانٹ (بھارت)،جیسن ہولڈر(ویسٹ انڈیز)،کاگیسو ربادا(جنوبی افریقہ)ناتھن لیون(آسٹریلیا) جسپریت بمرا(بھارت) اور محمد عباس (پاکستان ) شامل ہیں۔ 2018ء کے دوران ویرات کوہلی نے 13ٹیسٹ میچز میں 5سنچریوں کی بدولت 55.08کی اوسط سے ایک ہزار 322رنز بنائے اور ایک سال میں انہوں نے 14ایک روزہ میچز میں 6سنچریوں کی مدد سے 133.55کی اوسط سے ایک ہزار 202رنز بنائے۔ بہترین کارکردگی پیش کرنے پر ووٹنگ ممبر نے ویرات کوہلی کو ون ڈے اور ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی کے حق میں ووٹ دیا۔سری لنکا کے کمار دھرماسینا نے آئی سی سی امپائر آف دی ایئر ایوارڈ جیت لیا، انہوں نے دوسری مرتبہ یہ ایوارڈ حاصل کیا، اس سے قبل کمار دھرما سینا 2012ء میں بھی ایوارڈ حاصل کر چکے ہیں۔اسکاٹ لینڈ کے بیٹسمین کلیم میکلیوڈ ایسوسی ایٹ

کرکٹر آف دی ایئر قرار پائے، انہوں نے گزشتہ سال 2سنچریاں اسکور کیں۔بھارت کے ریشبھ پنٹ آئی سی سی ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر قرار پائے، وہ انگلینڈ میں سنچری اسکور کرنے والے پہلے بھارتی وکٹ کیپر بنے جبکہ انہوں نے ایڈیلیڈ میں 11کیچز پکڑنے کا ریکارڈ بھی برابر کیا۔نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن آئی سی سی

اسپرٹ آف دی کرکٹ ایوارڈ کے حقدار قرار پائے جبکہ آسٹریلیا کے ایرون فنچ نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی پرفارمنس آف دی ایئر ایوارڈ جیت لیا، انہوں نے گزشتہ برس جولائی میں زمبابوے کے خلاف ریکارڈ 172 رنز بنائے اور انہوں نے یہ ایوارڈ دوسری مرتبہ حاصل کیا۔بھارتی انڈر 19کرکٹ ٹیم کی ورلڈ کپ میں کامیابی فینز مومنٹ آف دی ایئر قرار پائی۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…