ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین ایک ہزار رنز ،انضمام الحق کے بھتیجے اورقومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر امام الحق کاتنقید کرنے والوں کو منہ توڑ جواب

21  جنوری‬‮  2019

ڈٖربن (آئی این پی) قومی ٹیم کے اوپنر امام الحق کی پاکستانی اسکواڈ میں شمولیت پر سوالات اٹھانے والے شاید اس بات سے لاعلم ہیں کہ وہ ون ڈے کرکٹ میں نئے عالمی ریکارڈ کی طرف بڑھ رہے ہیں۔سابق کپتان اورموجودہ چیف سلیکٹر انضمام الحق کا بھتیجا ہونے کی وجہ سے سابق ٹیسٹ کرکٹرز پاکستانی ٹیم کے اوپنر امام الحق کو سفارشی کھلاڑی قرار دے کر ان پر تنقید کررہے ہیں۔

لیکن امام الحق کہتے ہیں کہ تنقید کو مثبت لیتا ہوں اور مجھ پر ہونے والی تنقید بلا جواز ہے۔ میڈیا پر بیٹھ کر بائیں ہاتھ کے اوپنر پر تنقید کے نشتر چلانے والے یہ نہیں جانتے کہ امام الحق ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین ایک ہزار رنز بنانے کے عالمی ریکارڈ سے اب 95 رنز کی دوری پر ہیں۔پاکستان کے ایک اور اوپنر فخر زمان نے گزشتہ سال 18 اننگز میں ایک ہزار رنز ایک سال اور 45 دن میں بنائے تھے تاہم امام الحق منگل کو ڈربن ون ڈے میں یہ عالمی ریکارڈ توڑ سکتے ہیں۔23سالہ امام الحق نے 17 ون ڈے میں 64.64 کی اوسط سے 4 سنچریوں اور 4 نصف سنچریوں کی مدد سے 905رنز بنائے ہیں جب کہ پاکستان کیلئے 10 ٹیسٹ میچوں میں 483 رنز چار نصف سنچریوں کی مدد سے بنائے ہیں۔جنوبی افریقا کے خلاف پورٹ الزبتھ میں امام الحق نے 86 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔پاکستانی کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقا کو گزشتہ 6 میں سے 5 ون ڈے انٹر نیشنل میں شکست دی ہے جس میں آکلینڈ میں ورلڈ کپ 2015 اور 2017 کی آئی سی سی چیمپنز ٹرافی میں ایجبسٹن برمنگھم کا میچ بھی شامل ہے۔پاکستانی ٹیم نے پورٹ الزبتھ میں کوئی میچ نہ ہارنے کا بھی اپنا ریکارڈ برقرار رکھا۔  قومی ٹیم کے اوپنر امام الحق کی پاکستانی اسکواڈ میں شمولیت پر سوالات اٹھانے والے شاید اس بات سے لاعلم ہیں کہ وہ ون ڈے کرکٹ میں نئے عالمی ریکارڈ کی طرف بڑھ رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…