سڈنی (این این آئی)آسٹریلوی کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف ڈے نائٹ ٹیسٹ سیریز کرانے کی تجویز دی ہے جو کرکٹ کی تاریخ میں پہلی مصنوعی روشنی کی کھیلی جانے والی سیریز ہوگی۔آسٹریلوی میڈیا کے مطابق پاکستان کو رواں سال نومبر میں2 ٹیسٹ میچز کیلئے آسٹریلیا کا دورہ کرنا ہے اور کرکٹ آسٹریلیا نے دونوں ٹیسٹ ڈے نائٹ کرانے کا منصوبہ بنایا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان کے خلاف سیریز کے دونوں میچز ایڈیلیڈ اور برسبین میں کرائے جانے کی تجویز ہے جبکہ
آسٹریلیا میں روایتی طور پر ڈے نائٹ ٹیسٹ میچز ایڈیلیڈ اور برسبین میں کھیلے جاتے ہیں۔کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو کیون روبرٹس کا کہنا ہے کہ یہ بالکل واضح ہے کہ کوئی بھی وینیو لازمی ایک ٹیسٹ کی میزبانی کریگا۔ یاد رہے کہ گلابی گیند سے ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ مسلسل تین سال سے کامیابی کے ساتھ کرائے جارہے ہیں اور عموماً سیریز کا ایک ٹیسٹ ڈے نائٹ ہوتا ہے، اس کے باوجود بھارت نے رواں سال ایڈیلیڈ میں آسٹریلیا کے خلاف ڈے نائٹ ٹیسٹ کھیلنے سے انکار کردیا تھا۔