لاہور(این این آئی)پاکستان اورجنوبی افریقہ کی ٹیموں کے مابین کھیلے گئے ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں زیادہ رنزبنانے کااعزازجنوبی افریقہ کے اے ابی ڈی ویلیرزکے پاس ہے ۔انہوں نے32میچوں کی31اننگزمیں59.29کی اوسط سے1423رنزبنائے جن میں3 سنچریاں اور10نصف سنچریاں شامل ہیں۔
انکازیادہ سے زیادہ انفرادی سکور128رنز ہے۔دوسرے نمبرپرجنوبی افریقہ کے ہی جے ایچ کیلس نے42میچوں کی39اننگزمیں42.43کی اوسط سے1273رنزبنائے جن میں ایک سنچری اور11نصف سنچریاں شامل ہیں ان کازیادہ سے زیادہ انفرادی سکور109رنزناٹ آؤٹ ہے۔تیسرے نمبرپرپاکستان کے محمدیوسف نے 34میچوں کی34اننگزمیں34.87کی اوسط سے1116رنزبنائے جن میں2سنچریاں اور9نصف سنچریاں شامل ہیں انکازیادہ سے زیادہ انفرادی سکور117رنز ہے۔چوتھے نمبرپرجنوبی افریقہ کے گیری کرسٹن نے24میچوں کی24اننگزمیں55.47کی اوسط سے1054رنزبنائے جن میں2 سنچریاں اور8نصف سنچریاں شامل ہیں انکازیادہ سے زیادہ انفرادی سکور118*رنزناٹ آؤٹ ہے۔پانچویں نمبرپرپاکستان کے یونس خان نے40میچوں کی40اننگزمیں26.33کی اوسط سے1027رنزبنائے جن میں6نصف سنچریاں شامل ہیں انکازیادہ سے زیادہ انفرادی سکور93رنز ہے۔ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں زیادہ وکٹیں لینے کااعزازپاکستان کے وقاریونس کے پاس ہے انہوں نے32میچوں میں291اووروں میں1444رنزدے کر24.89کی اوسط سے58وکٹیں لیں۔دوسرے نمبرپرجنوبی افریقہ کے ایم نٹینی نے25میچوں میں204.3اووروں میں992رنزدے کر20.24کی اوسط سے49وکٹیں لیں۔تیسرے نمبرپرجنوبی افریقہ کے شاب پولاک نے36میچوں میں335.3اووروں میں1232رنزدے کر25.14کی اوسط سے49وکٹیں لیں۔چوتھے نمبرپرجنوبی افریقہ ہی کے جے ایچ کیلس نے 42میچوں میں 253.4اووروں میں1245رنزدے کر29.64کی اوسط سے42وکٹیں لیں۔پانچویں نمبرپرپاکستان کے شاہدخان آفریدی نے40میچوں میں320.2اووروں میں1506رنزدے کر40.70کی اوسط سے37وکٹیں لیں۔