بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

موجودہ کرکٹ میں جسپریت بومرہ ’’موثرترین یارکر‘‘ گیند کرانے والے بولر ہیں، وسیم اکر م کی تعریف

datetime 20  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی)سابق کپتان قومی کرکٹر وسیم اکرم بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بومرہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ کرکٹ میں جسپریت بومرہ ’’موثرترین یارکر‘‘ گیند کرانے والے بولر ہیں ، جسپریت اچھے پیس کے ساتھ گیند کو سوئنگ کرنے کے ساتھ ساتھ

موو کرنے کی بھی صلاحیت رکھتے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق وسیم اکرم نے کہا کہ اس وقت انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے والے فاسٹ بولرز میں جسپریت بومرہ سب سے بہترین اور موثر یارکر کراتے ہیں۔وسیم اکرم نے یقین ظاہر کیا کہ بومرہ رواں سال ورلڈ کپ میں ڈیتھ اوورز کے دوران فرق ثابت ہوں گے۔سابق لیفٹ آرم فاسٹ بولر نے کہا کہ’’ بومرہ کا منفرد ایکشن دیگر بولرز سے بہت مختلف ہے اور وہ اچھے پیس کے ساتھ گیند کو سوئنگ کرنے کے ساتھ ساتھ موو کرنے کی بھی صلاحیت رکھتے ہیں‘‘لیکن جو چیز بومرہ کو خاص بناتی ہے وہ باقاعدگی کے ساتھ یارکر کرانے کی صلاحیت ہے، وہ صرف ون ڈے میچز میں یارکر کا استعمال نہیں کرتے بلکہ ٹیسٹ میچ میں بھی کرتے ہیں، جیسے میں اور وقار اپنے دور میں کیا کرتے تھے۔وسیم اکرم جو متحدہ عرب امارات میں ہونے والے 10پی ایل ٹینس بال ٹورنامنٹ کے مینٹور بھی ہیں نے کہا کہ ’’اگر آپ دیکھیں، میں پاکستان سے آیا ہوں یا بھارت سے بومرہ، ہم سب ٹینس بال کرکٹ کی پیداوار ہیں‘‘۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…