لاہور ( این این آئی) قومی ٹیم کے ان فٹ بلے باز حارث سہیل کی پاکستان سپرلیگ فور میں شرکت بھی مشکوک ہوگئی ۔قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز حارث سہیل گھٹنے کی انجری کے باعث جنوبی افریقہ میں ٹیسٹ سیریز کھیلے بغیرواپس لوٹے تھے، ان کا نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں اسکین کرایا گیا جس کی رپورٹ پی سی بی کو موصول ہوگئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق انہیں چار ہفتے مزید ری ہیب کے عمل سے
گزرنے کا مشور ہ دیا گیا ہے۔ڈاکٹرز نے انہیں صرف فزیو کے تجویزہ کردہ طریقہ کار کے مطابق جسمانی مشق کرنے کے ساتھ پی ایس ایل میچز میں شرکت نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ مڈل آرڈر بلے باز جلد سے جلد فٹ ہوکر پی ایس ایل کا حصہ بننے کے خواہشمند ہیں، حارث سہیل لاہور قلندر ٹیم کا حصہ ہیں، پی سی بی کے میڈیکل پینل کے سربراہ ڈاکر سہیل سلیم کو ان کیری ہیب کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔