منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

پی ایس ایل4، افتتاحی تقریب میں جنون اور پٹ بل پرفارم کریں گے

datetime 19  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے چوتھے ایڈیشن کی افتتاحی تقریب کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں اور تقریب میں فن کا مظاہرہ کرنے والوں کے ناموں کا اعلان کردیا گیا ہے۔پی ایس ایل انتظامیہ نے ایک مرتبہ پھر 14 فروری ہونے والی لیگ کی افتتاحی تقریب کو یادگار بنانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس مرتبہ بھی مقامی کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی اسٹارز بھی تقریب کا حصہ ہوں گے۔13 سال بعد دوبارہ اکٹھا ہونے والا پاکستان کا مشہور بینڈ جنون افتتاحی تقریب میں بھی شائقین

کو لطف اندوز کریگا جبکہ امریکی ریپر اور سنگر پٹ بل بھی فن کا مظاہرہ کریں گے۔اس کے علاوہ معروف غیرملکی بینڈ بونیم بھی افتتاحی تقریب کا حصہ ہوں گے جبکہ پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن کا آفیشل نغمہ گانا گانے والے فواد خان بھی فن کے جوہر دکھائیں گے۔فواد خان کے ساتھ ساتھ عائمہ بیگ اور شجاع حیدر بھی افتتاحی تقریب میں جلوہ گر ہوں گے۔پاکستان سپر لیگ کے چوتھے سیزن کا پہلا میچ افتتاحی تقریب کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا جائیگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…