اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

پی ایس ایل کی ایک فرنچائز کا فیس کی مد میں دیا گیا چیک باؤنس ہونے کا انکشاف،قانون کے تحت اس جرم کی 3 سے 10 سال کی سزا ہے

datetime 17  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (آن لائن) ایک پی ایس ایل فرنچائزکا بورڈ کوفیس کی مد میں دیاگیا چیک باؤنس ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔قانونی چارہ جوئی کے عندیے پر تمام ٹیموں نے حکام سے ایسا نہ کرنے کی درخواست کردی،قانون کے تحت اس جرم کی 3 سے 10 سال کی سزا ہے۔ دوسری جانب تاحال صرف ایک ہی فرنچائز نے پلیئرز فیس کی آدھی رقم جمع کرائی ہے، دیگر ٹیکس میں ریلیف کے منتظر ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں لاہور میں منعقدہ گورننگ کونسل میٹنگ کے دوران پی سی بی نے انکشاف کیاکہ ایک پی ایس ایل فرنچائز کی جانب سے دیا گیا چیک باؤنس ہوگیا اور وہ اس کیخلاف قانونی کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے۔واضح رہے کہ چیک باؤنس ہونے پر اگر ایف آئی آر درج کرائی جائے تو دگنی رقم کا جرمانہ اور 3 سے 10 سال کی سزا کا قانون ہے، میٹنگ میں موجود تمام افراد نے حکام سے درخواست کی کہ وہ معاملے کو آگے نہ بڑھائیں کیونکہ اس سے لیگ کی ہی بدنامی ہو گی، ذرائع کے مطابق پی سی بی نے فرنچائزز کے نمائندوں سے کہا کہ وہ شرمندگی سے بچانے کیلیے مذکورہ ٹیم کا نام تو ظاہر نہیں کر رہے البتہ سب اپنے واجبات جلد از جلد ادا کر دیں۔اب تک کم از کم تین فرنچائزز کو بورڈ کو فیس کا کچھ حصہ دینا ہے، ایک کی بینک گارنٹی جمع لہذا اس کے حوالے سے حکام کو کوئی فکر نہیں، دیگر 2 نے پوسٹ ڈیٹڈ چیکس دیے ہوئے ہیں، تاحال صرف ایک ہی فرنچائز نے پلیئرز فیس کی آدھی رقم پی سی بی کے پاس جمع کرائی ہے، باقی سب ٹیکس کا مسئلہ حل ہونے کا انتظار کر رہے ہیں، اس حوالے سے تاحال حکومت کی جانب سے کوئی حوصلہ افزا جواب سامنے نہیں آیا۔ واضح رہے کہ قوانین کے تحت ڈرافٹ کے بعد فرنچائززکوپلیئرزکی آدھی فیس بورڈکو دینا ہوتی ہے۔ قانونی چارہ جوئی کے عندیے پر تمام ٹیموں نے حکام سے ایسا نہ کرنے کی درخواست کردی

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…