جمعہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان کیخلاف پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز : جنوبی افریقی اسکواڈ سے ڈیل اسٹین اور کوئنٹن ڈی کوک ڈراپ

datetime 17  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جوہانسبرگ (این این آئی)جنوبی افریقہ نے پاکستان کے خلاف پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے دو ون ڈے میچوں کیلئے ڈیل اسٹین اور کوئنٹن ڈی کوک کو آرام کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔جنوبی افریقہ نے ابتدائی طور پر 14رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا تھا تاہم ٹیسٹ سیریز کے اختتام پر اس میں چند تبدیلیاں کرتے ہوئے سیریز کے ابتدائی دو میچوں کے لیے فاسٹ باؤلر اسٹین اور وکٹ کیپر

بلے باز ڈی کوک کو آرام دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔پہلے دو میچوں کے لیے اسکواڈ میں اوپنر ایڈن مرکرم کی واپسی ہوئی ہے جنہیں ون ڈے کیریئر میں مشکلات کا سامنا ہے اور 16میچوں میں 24.53 کی اوسط سے اسکور کر سکے ہیں تاہم ٹیم میں سب سے اہم شمولیت ڈوان اولیویئر کی ہے جنہوں نے ٹیسٹ سیریز میں عمدہ باؤلنگ کرتے ہوئے 24وکٹیں لے کر اپنی ٹیم کی کلین سوئپ فتح میں مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ٹیسٹ سیریز میں عمدہ کارکردگی پر اولیویئر کو پہلی مرتبہ ون ڈے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے اور ون ڈے میں اچھی کارکردگی ان کی ورلڈ اسکواڈ میں شمولیت کا سبب بھی بن سکتی ہے۔اعلان کردہ اسکواڈ میں کپتان فاف ڈیو پلیسی، ہاشم آملا، ریز ہینڈرکس، عمران طاہر، ہنری کلاسن، ایڈن مرکرم، ڈیوڈ ملر، ڈوان اولیویئر، ڈین پیٹرسن، اندیل فلکوایو، ڈیوین پریٹوریس، کگیسو ربادا، تبریز شمسی، ریسے وین دوسن شامل ہیں۔سیریز کے آخری تین ون ڈے میچوں کے لیے جنوبی افریقی اسکواڈ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ ہفتے کو پورٹ الزبتھ میں کھیلا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…