اتوار‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2026 

لوئی ویل ایئرپورٹ کا نام باکسنگ چمپئن محمد علی کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ

datetime 17  جنوری‬‮  2019 |

لوئی ویل(این این آئی) امریکی ریاست کینٹکی کے حکام نے لوئی ویل انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا نام تبدیل کرکے باکسنگ چمپئن محمد علی کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ کرلیا۔اس حوالے سے جاری کی گئی بیان کے مطابق ایئرپورٹ انتظامیہ کے بورڈ نے بدھ (16 جنوری) کو ووٹنگ کے ذریعے یہ فیصلہ کیا۔دی ہِل کی رپورٹ کے مطابق ایئرپورٹ حکام محمد علی کے اہلخانہ سے ان کا نام استعمال کرنے کی اجازت لینے کے حوالے سے کوشش کر رہے ہیں تاہم ان کا کہنا ہے کہ یہ معاہدہ بس ہونے کو ہے۔

واضح رہے کہ باکسنگ چمپئن محمد علی 3 جون 2016 کو انتقال کرگئے تھے، لوئی ویل ان کا آبائی شہر ہے جہاں انہیں دفن کیا گیا۔میئر گریگ فشر کا کہنا ہے کہ محمد علی نے اپنی باکسنگ کے ساتھ ساتھ اسلام قبول کرنے کے اپنے کھلے عام فیصلے سے بھی پوری دنیا کے لوگوں کو متاثر کیا۔لوئی ویل ایئرپورٹ کا نام محمد علی ایئرپورٹ رکھنے کا عمل رواں برس جون تک مکمل کرلیا جائے گا، یہ وہی وقت ہے جب یہ شہر باکسنگ چمپئن کے اعزاز میں آئی ایم علی فیسٹیول کی میزبانی کریگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم (آخری حصہ)


میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…