جمعہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2025 

گوگل بھی پاکستانی کرکٹ کا دیوانہ ،کس مشہور کھلاڑی کے نام ڈوڈل کردیا؟

datetime 17  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)گوگل نے پاکستان کے سب سے پہلے کرکٹ کپتان عبدالحفیظ کاردار کی 94 ویں سالگرہ پر انہیں خراج عقیدت پیش کرکے اپنا ڈوڈل ان کے نام کردیا۔تفصیلات کے مطابق عبدالحفیظ کاردار 17 جنوری 1925 کو پنجاب کے مشہور کاردار آرائیں گھرانے میں پیدا ہوئے۔

جنہوں نے اپنا کریئر بطور کرکٹر بنایا۔ان کا شمار اْن تین کھلاڑیوں میں ہوتا جنہوں نے بھارت اور پاکستان دونوں کیلئے کرکٹ کھیلی ہے، ان کے علاوہ عامر الٰہی اور گل محمد بھی ایسے ہی کھلاڑی ہیں۔پاکستان بننے سے قبل عبدالحفیظ کاردار بھارت کے لیے کھیلتے تھے تاہم قیام پاکستان کے بعد وہ یہاں آگئے اور قومی ٹیم میں شمولیت اختیار کرلی۔عبدالحفیظ کاردار بائیں ہاتھ سے بلے بازی کے شاندار جوہر دکھاتے تھے، انہوں نے اپنے کریئر میں 6 ہزار 832 رنز بنائے جبکہ 344 وکٹیں حاصل کیں۔ وہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے بھی حامی تھے، بعدازاں انہوں نے سیاست میں بھی قدم رکھا اور پاکستان کرکٹ بورڈ کی صدر کی حیثیت سے اپنی خدمات انجام دیں۔کرکٹ سے ہٹ کر وہ فلاحی کاموں میں بھی پیش پیش رہے جس کی وجہ سے لوگ ان کی خدمات آج بھی یاد کرتے ہیں۔انہیں متعدد اعزازات سے بھی نوازا گیا جس میں پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ بھی شامل ہے۔عبدالحفیظ کاردار21 اپریل 1996 کو دنیائے فانی سے کوچ کرگئے۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…