اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان سپر لیگ کے میچوں کو ایک بھارتی کمپنی پروڈیوس کرےگی۔اس سلسلے میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے تصدیق کی ہے کہ حقوق بھارتی کمپنی کو ملے ہیں، اس کمپنی نے ابتدائی 10سال تک آئی پی ایل کے پروڈکشن معاملات بھی
سنبھالے تھے۔ رپورٹ کے مطابق کمپنی کا عملہ پہلے ہی پاکستان پہنچ کر تیاریوں کا آغاز کرچکا ہے۔پاکستان سپر لیگ کا آغاز 14فروری سے ہورہا ہے۔متحدہ عرب امارات کے علاوہ لاہور اور کراچی میں ٹورنامنٹ کے میچ ہوں گے۔ٹورنامنٹ پر تقریبا پانچ اعشاریہ ایک ملین ڈالرز پروڈکشن کاسٹ آئے گی۔واضح رہے کہ پی ایس ایل فور 14 فروری سے شروع ہوگا۔