جمعہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2025 

سوات بورڈ کی ٹیم آل پاکستان انٹر بورڈ فٹ بال چمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریگی، ایاز خان

datetime 16  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)سوات بورڈ کی ٹیم آل پاکستان انٹر بورڈ فٹ بال چمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریگی۔ ان خیالات کا اظہار سوات بورڈ کی ٹیم کے کوچ ایاز خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔چمپئن شپ (آج) جمعرات سے جناح سٹیڈیم میں شروع ہو رہی ہے۔

جس میں ملک بھر سے بورڈز کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ ایاز خان نے کہا کہ سوات میں فٹ بال کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں بلکہ کھلاڑی کو سہولیات فراہم کی جائیں تو کھلاڑی انٹرنیشنل سطح پر ملک کا نام روشن کر سکتے ہیں، انہوں نے کہاکہ ہماری ٹیم کے کپتان محمد وقاص دو بار انٹرنیشنل سطح پر پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ہمارے کھلاڑیوں نے تربیتی کیمپ میں بھر پور محنت کر رکھی ہے اور امید ہے کہ چیمپیئن شپ میں سوات کی ٹیم عمدہ کارگردگی کا مظاہرہ کر یگی۔ ایک اور سوال کے جواب میں ایاز خان نے کہاکہ ملک میں کھیلوں کی ترقی کے لئے تعلیمی ادارے بڑا اہم کردار ادا کر رہے ہیں اور ایسے ایونٹس میں فیڈریشنز کو چاہئے کہ اچھے کھلاڑیوں کا انتخاب کرکے ان کو مزید تربیت دے تاکہ یہ کھلاڑی انٹرنیشنل سطح پر ملک کا نام روشن کر سکیں۔ سوات ٹیم کے کھلاڑیوں میں محمد وقاص (کپتان)، زریاب خان، انس رحمن، عباس خان، اعجاز خان، آصف حسن، احمد علی، یاسر شاہ،سلمان، زوہیب، محمد عمر، رئیس خان، شجاعت علی، کامران خان، محمد بلال خان اور محمد زاہد شامل ہیں۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…