منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

خواتین کے خلاف نازیبا ریمارکس،بھارتی معطل کرکٹرز نے غیرمشروط معافی مانگ لی

datetime 15  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (آئی ا ین پی)بھارت کے معطل کرکٹرز ہاردک پانڈیا اور کے ایل راہول نے خواتین کے خلاف نازیبا ریمارکس پر غیر مشروط معافی جمع کردادی ہے، کمیٹی آف ایکشن کے سربراہ کا کہنا ہے کہ کرکٹ بورڈ دونوں کرکٹر کی اصلاح کرے، ان کا کیریئر ختم نہ کرے۔دوسری جانب دونوں کرکٹرز کی معافی کے باوجود کرکٹ بورڈ کے یونٹس نے خصوصی جنرل اجلاس کا مطالبہ کیا ہے تاکہ انکوائری کے لئے محتسب کا تقرر کیا جاسکے۔بھارتی اخبار نے بھارتی کرکٹ بورڈ کے حوالے سے

بتایا ہے کہ ہاردک پانڈیا اور راہول نے تازہ شوکاز نوٹس پر اپنے جوابات جمع کرادیے ہیں اور غیر مشروط معافی مانگی ہے۔کمیٹی آف ایڈمنسٹریشن کے سربراہ ونود رائے نے سی ای او کو ہدایت کی ہے کہ بی سی سی آئی کے نئے آئین کے تحت معاملے کی انکوائری کی جائے۔ہاردک پانڈیا اور کے ایل راہول نے بھارتی چینل کے پروگرام کافی وِد کرن میں میزبان کرن جوہر کے ایک سوال پر خواتین کے بارے غیر پسندیدہ ریمارکس دیئے تھے، جس پر سوشل میڈیا میں شدید ردعمل سامنے آیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…