جمعہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2025 

شاہد آفریدی 900پروفیشنل میچز کھیلنے والے پہلے قومی کھلاڑی بن گئے

datetime 15  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈھاکہ(آئی این پی)پاکستانی آ ل راونڈر شاہد خان آفریدی پروفیشنل کرکٹ میں 900میچز کھیلنے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی بن گئے ہیں ۔38سالہ شاہد آفریدی نے یہ اعزاز بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کے دوران حاصل کیا، سابق قومی کپتان اب تک900میچز میں 24.76کی اوسط سے 20633رنز سکور کرچکے ہیں جن میں 21سنچریاں اور98نصف سنچریاں شامل ہیں جب کہ28.68کی

اوسط سے 1088 شکار بھی ان کے نام ہیں ، وہ اب تک پروفیشنل کرکٹ میں 800سے زیادہ چھکے بھی لگا چکے ہیں ،انہیں 21مرتبہ میچ میں پانچ یا اس سے زیادہ شکار کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہے اور316کیچز بھی تھام چکے ہیں ۔اس سے قبل شاہد آفریدی ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں 4000رنز اور300وکٹیں لینے والے دنیا کے تیسرے کھلاڑی بنے تھے ۔ 38سالہ شاہد آفریدی نے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں کومیلا وکٹورینز کی نمائندگی کرتے ہوئے سلہٹ سکسرز کے خلاف یہ سنگ میل عبور کیا تھا ۔شاہد آفرید ی اب تک 286ٹونٹی ٹونٹی میچز میں 18.78کی اوسط سے4057رنز سکور کرچکے ہیں جن میں ایک سنچری اور9نصف سنچریاں شامل ہیں ، مایہ ناز آل رانڈراب تک21.99کی اوسط سے312وکٹیں بھی اپنے نام کرچکے ہیں ۔شاہد آفریدی سے قبل ویسٹ انڈیز کے ڈوین براوو اور بنگلہ دیش کے شکیب الحسن بھی یہ کارنامہ سر انجام دے چکے ہیں ۔ شاہد آفریدی اب تک286 ٹونٹی ٹونٹی میچز میں33مرتبہ مین آف دی میچ کا ایوارڈ اپنے نام کرچکے ہیں جو ٹونٹی ٹونٹی فارمیٹ کے دیگر مایہ ناز آل رانڈرز سے زیادہ ہیں ، اس فہرست میں دوسرا نمبر سابق ویسٹ انڈین آل رانڈر ڈوین براوو کا ہے جنہوں نے 421میچز میں30مرتبہ مین دی آف میچ کا ایوارڈ جیتا، ایک اورویسٹ انڈین آل رانڈر کیرون پولارڈ اب تک435میچز میں27مرتبہ میچ کے بہترین کھلاڑی رہ چکے ہیں ، سابق آسٹریلوی آل رانڈر شین واٹسن اب تک279میچز میں28مرتبہ مین آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کرچکے ہیں ، بنگلہ دیشی آل رانڈر شکیب الحسن اب تک281میچز میں 22مرتبہ میچ کے بہترین کھلاڑی بن چکے ہیں ، سابق پاکستانی ٹی ٹونٹی کپتان محمد حفیظ اب تک253میچز میں21مرتبہ میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ اپنے نام کرچکے ہیں ، ویسٹ انڈین آل رانڈر آندرے

رسل اب تک269میچزمیں21مرتبہ مین آف دی میچ رہ چکے ہیں ۔یاد رہے کہ شاہد آفرید ی اب تک 284ٹونٹی ٹونٹی میچز میں 18.81کی اوسط سے4046رنز سکور کرچکے ہیں جن میں ایک سنچری اور9نصف سنچریاں شامل ہیں ، مایہ ناز آل رانڈراب تک 22.19کی اوسط سے308وکٹیں بھی اپنے نام کرچکے ہیں۔ شاہد آفریدی ویسٹ انڈیز کے ڈوین براوو اور بنگلہ دیش کے شکیب الحسن کے بعد4000ٹونٹی ٹونٹی رنز اور300وکٹیں مکمل کرنے والے تیسرے کھلاڑی بھی ہیں۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…