بدھ‬‮ ، 11 مارچ‬‮ 2026 

پی ایس ایل4 سے قبل نیا تنازعہ، پی سی بی کے اہم ترین عہدیدار اچانک مستعفی

datetime 14  جنوری‬‮  2019 |

لاہور( آن لائن )پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر سیکورٹی اینڈ ویجیلنس کرنل ریٹائرڈ اعظم اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔پی سی بی ترجمان نے کرنل ریٹائرڈ اعظم کے مستعفی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے مزید تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔ذرائع کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے آغاز سے چند روز قبل اس فیصلے سے کرکٹ بورڈ کی مشکلات بڑھ گئی ہیں کیوں کہ پی ایس ایل ویسے ہی ماضی میں سپاٹ فکسنگ سکینڈل کا شکارہوچکی ہے ۔

جس کے بعد اب پی سی بی کو ہر فرنچائز کے لیے ویجیلنس آفیسر کا تقرر بھی کرنا ہے اور اب یہ تمام اقدامات ہنگامی طور پر کرنا ہوں گے۔پی سی بی کے ایک اعلی عہدیدار ایک سابق پولیس افسر کو اس عہدے پر لانا چاہتے ہیں اور کرنل ریٹائرڈ اعظم کے مستعفی ہونے کی بڑی وجہ بھی یہی بتائی جارہی ہے ۔یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈکے زیر اہتمام پاکستان سپر لیگ کا چوتھا ایڈیشن آئندہ سال 14 فروری سے یو اے ای اور پاکستان میں شروع ہوگا۔ لیگ کا فائنل میچ 17مارچ کو کراچی میں کھیلا جائیگا۔ لیگ میں 6 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے پنجہ آزمائی کرینگی۔ لیگ راؤنڈ روبن فارمیٹ کے تحت کھیلا جائیگا۔ اب تک اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم دو دفعہ اور پشاور زلمی کی ٹیم ایک بار لیگ جیت چکی ہے۔ پاکستان سپر لیگ کا افتتاحی میچ 14فروری کو دفاعی چمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز ٹیموں کے درمیان دبئی میں کھیلا جائیگا۔پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن میں فائنل سمیت کل 34 میچز کھیلے جائیں گے جس میں سے آخری 8 میچز پاکستان کے شہروں لاہور اور کراچی میں کھیلے جائینگے۔ لاہور میں 3 میچز جبکہ فائنل سمیت پانچ میچز کراچی میں کھیلے جائینگے۔ نیشنل سٹیڈیم کراچی میں پہلا میچ 7 مارچ کو کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے مابین فلڈ لائٹس میں ہوگا جبکہ لاہور میں پہلامیچ 9 مارچ کو لاہور قلندر اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے مابین کھیلا جائیگا۔پاکستان میں کھیلے جانیوالے 8 میچز کے علاوہ دبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں 14میچز اور چار میچز شیخ زید سٹیڈیم ابوظہبی میں کھیلے جائینگے۔

شیدول کے مطابق پی ایس ایل میں شرکت کرنیوالی تمام ٹیمیں ہر ٹیم کیساتھ دو دو میچز کھیلیں گی۔ جنوبی افریقہ کے اے بی ڈی ویلیئرز، زمبابوے کے برینڈن ٹیلر سمیت 19کھلاڑی پہلی بار پی ایس ایل میں ایکشن میں نظر آئینگے۔ پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کا فائنل میچ 17 مارچ کو کھیلا جائیگا جو نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائیگا۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…