جمعہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2025 

بھائی سب چھوڑو، سیریز جیت کے آنا، مداحوں کا کوہلی سے مطالبہ

datetime 14  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(آئی این پی)بھارتیوں کو اپنے کرکٹ کپتان ویرات کوہلی سے بہت سی امیدیں ہیں، خصوصا آسٹریلیا کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں شکست کے بعد تو مداح چاہتے ہیں کہ کوہلی اپنی توجہ صرف اور صرف کرکٹ کے میدان تک ہی رکھیں، یہی وجہ ہے کہ جب ویرات کوہلی نے اپنی اہلیہ انوشکا شرما کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی تو لوگوں نے اس پر تبصرے کرتے ہوئے اگلا میچ ہر صورت

جیتنے کا مطالبہ کر ڈالا۔واضح رہے کہ 12 جنوری کو کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں آسٹریلیا نے بھارت کو 34 رنز سے شکست دے دی تھی۔اگلے ہی روز ویرات نے انوشکا کے ساتھ اپنی ایک تصویر شیئر کی، جس میں دونوں ایک خوبصورت مقام پر ہنستے مسکراتے نظر آئے، تاہم شائقین کرکٹ کو دونوں کی یہ مسکراہٹ ایک آنکھ نہ بھائی اور انہوں کوہلی سے مطالبہ کیا کہ وہ پریکٹس پر دھیان دیں اور ایڈیلیڈ گرانڈ میں ہونے والا اگلا ون ڈے میچ ضرور جیتیں۔ایک صارف نے طنز کرتے ہوئے لکھا، ‘دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل کے لیے اچھی تیاری ہو رہی ہے۔کسی نے مشورہ دیا، ‘بھائی سب چھوڑو، سیریز جیت کے آنا۔ایک مداح نے درخواست کی، ‘بھائی براہ مہربانی دوسرے ون ڈے میں اچھا کھیلنا، پرتھ میں اپنی سینچری کے بعد سے آپ اچھا نہیں کھیل رہے، یہ وہ ویرات کوہلی نہیں ہے، جسے ہم جانتے تھے۔کرشنا کمار نامی صارف نے تصویر پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ ‘آپ اگلے ون ڈے میچ کے لیے پریکٹس نہیں کر رہے۔تو کسی نے منت بھرے انداز میں کہا، ‘بھائی اگلے میچ میں ایک میچ وننگ سینچری چاہیے۔واضح رہے کہ آسٹریلیا کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں کوہلی نے صرف 3 رنز بنائے تھے اور ان کی خراب فارم پر مداح کافی مایوس نظر آتے ہیں۔بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ منگل (15 جنوری) کو ایڈیلیڈ کرکٹ گرانڈ میں جبکہ تیسرا اور فائنل ون ڈے جمعے کو میلبورن کرکٹ گرانڈ میں کھیلا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…