جمعہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2025 

معروف سابق برطانوی فٹبالر این رش پاکستان آنے کیلئے بے تاب

datetime 14  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(آئی این پی)برطانیہ کے سابق مایہ ناز فٹبالر این رش پاکستان کا دورہ کرنے کے لیے بے تاب ہیں، وہ جلد پاکستان آئیں گے۔تفصیلات کے مطابق سابق برطانوی اسٹار فٹبالر این رش جلد دورہ پاکستان کے لیے بے تاب ہیں، انہوں نے دیگر کھلاڑیوں کے ہمراہ پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

این رش کیریئر میں سب سے زیادہ 346گول کرنے والے کھلاڑی ہیں، ویلز کی قومی ٹیم کی جانب سے بھی این رش نے28 گول کیے۔فٹبالر این رش ریٹائرمنٹ کے بعد ٹی وی مبصرہیں، این رشن نے لیورپول کلب کے دیگر کھلاڑیوں کو بھی پاکستان لے جانے کا عندیہ دیا ہے۔خیال رہے کہ گذشتہ دنوں دنیائے فٹ بال کے دونوں بڑے نام کاکا اور لیوئس فیگو دبئی سے خصوصی طیارے سے کراچی پہنچے تھے، اس موقع پر انھیں سندھی ٹوپی اور اجرک پیش کی گئی تھی۔بعد ازاں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسٹار فٹ بالر کاکا اور فیگو نے کہا تھا کہ پاکستان میں فٹ بال کی راہ ہموار ہوتی جارہی ہے۔ پرتگال کے سابق کپتان فیگو نے کہنا تھا کہ خوابوں کو پورا کرنے کے لئے نوجوان فٹ بالرز بھرپور محنت کریں۔اس موقع پر برازیل کے اسٹار فٹ بالر کاکا نے کہا تھا کہ فٹ بال سے زیادہ پاکستان میں کرکٹ مقبول کھیل ہے، البتہ پاکستان میں فٹ بال کی راہ ہموار ہوتی جارہی ہے، اگر محنت کریں، تو ورلڈکپ میں کوالیفائی کرسکتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…