منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

دورہ جنوبی افریقہ،اظہر علی کیلئے ڈرونا خواب بنا گیا

datetime 14  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جوہانسبرگ(آئی ین پی)قومی ٹیسٹ ٹیم کے سینئر ترین ٹیسٹ بلے باز اظہر علی کا ڈرانا دورہ جنوبی افریقہ اختتام پذیر ہوگیا۔ 33سالہ اظہر علی نے جنوبی افریقہ کے خلاف تین ٹیسٹ میچز کی سیریز میں36،0،2،6،0اور15رنز سکور کیے ہیں ، انہوں نے اس سیریز میں9.83کی اوسط سے

محض59رنز سکور کیے اور چار مرتبہ ڈین اولیور کا شکار بنے۔یہ اظہر علی کی کسی بھی ٹیسٹ سیریز میں بدترین پرفارمنس ہے، اس سے قبل انہو ں نے 2013میں دورہ جنوبی افریقہ کے دوران 22.17کی اوسط سے133رنز سکور کیے تھے،انہو ں نے 2010میں انگلینڈ کے دورے میں 21.71کی اوسط سے152رنز بھی سکور کیے تھے،اظہر علی گزشتہ سال دورہ انگلینڈ کے دوران بھی ناکام رہے تھے اور دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں 50،4،2اور11 رنز سکور کیے تھے ،وہ آئر لینڈ کے خلاف واحد ٹیسٹ میں بھی ناکا م رہے تھے اورمحض4اور2رنز سکور کرسکے تھے ۔یونس خان او ر مصبا ح الحق کی ریٹائر منٹ کے بعد اظہر علی قومی ٹیم کے سینئر ترین بلے باز ہونے کی حیثیت سے امیدوں کا مرکز تھے تاہم ایشیا سے باہر ان کی حالیہ پرفارمنسز انتہائی خراب رہی ہیں اور اب ٹیسٹ ٹیم میں ان کی جگہ پر بھی سوالیہ نشان لگنا شروع ہوگیا ہے ۔اظہر علی نے ایشیائی کنڈیشنز میں39ٹیسٹ میچز میں 53.86کی اوسط سے3609 رنز سکور کر رکھے ہیں جن میں 11سنچریاں اور19نصف سنچریاں شامل ہیں تاہم ایشیا سے باہر 34ٹیسٹ میچز میں 32.19کی اوسط سے محض2060رنز سکور کرسکے ہیں جن میں 4سنچریاں اور12نصف سنچریا ں شامل ہیں ۔ اظہرعلی اب تک 73ٹیسٹ میچز میں 43.27کی اوسط سے5669رنز سکور کیے ہیں جن میں15سنچریاں اور31نصف سنچریاں شامل ہیں۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…