جمعہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان فٹ بال فیڈریشن ملک میں گراس روٹ سطح پر فٹ بال کے فروغ کیلئے ٹھوس اقدامات کرے : مصطفی علی چنگیزی

datetime 14  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) اسوا فٹ بال اکیڈمی اسلام آباد کے نوجوان فٹ بالر مصطفی علی چنگیزی نے کہاہے کہ پاکستان فٹ بال فیڈریشن ملک میں گراس روٹ سطح پرفٹ بال کے فروغ کے لئے ٹھوس اقدامات کرے، ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں

تربیتی کیمپ کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر کوچ محمد صدیق بنگش بھی موجود تھے ،انہوں نے کہا کہ فیڈریشن گراس روٹ سطح پر انڈر۔12 اور انڈر ۔14 ٹورنامنٹس کا انعقاد کرے تاکہ اس سے نیا ٹیلنٹ سامنے آسکے۔ انہوں نے کہا کہ فیڈریشن کو چاہئے کہ انڈر۔12 اور انڈر ۔14 ٹورنامنٹس میں قومی ٹیموں کا چناؤ کرکے تربیتی کیمپ میں تربیت دی جائے اور یہ کھلاڑی 25 سال کی عمر تک ان ٹیموں میں کھیلتے رہیں، مصطفی علی چنگیزی نے کہاکہ حکومت تعلیمی اداروں میں کھیلوں کے انعقاد کو یقینی بنائے جو کہ نا ہونے کے برابر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاں کھلاڑیوں کو وہ سہولیات نہیں مل رہی ہیں جو کہ بیروں ممالک میں کھلاڑیوں کو مل رہی ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاں کھیلوں کا کوئی خاص بنیادی ڈھانچہ موجود نہیں ہے اور حکومت کو چاہئے کہ ملک میں کھیلوں کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے کوئی ٹھوس اقدامات کرے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ لاہور، میرپور اور ترکی میں اسوا فٹ بال اکیڈمی کی نمائندگی کر چکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…