جمعہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2025 

تیسرا ٹیسٹ دلچسپ مرحلے میں داخل،پاکستان کے 153 رنز پر تین کھلاڑی آوٹ،اسدشفیق اور بابر اعظم ڈٹ گئے

datetime 13  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جوہانسبرگ(آن لائن)جوہانسبرگ میں کھیلے جانے والے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن جنوبی افریقہ اپنی دوسری اننگز میں 303 رن بنا کر آوٹ ہوگئی اور پاکستان کو جیت کے لیے 381 رن کا ہدف درکار ہے، جواب میں پاکستان نے تیسرے دن کے اختتام پر 153 رن بنائے اور اس کے تین کھلاڑی آوٹ ہوئے۔تیسرے دن کے کھیل کے اختتام پر کریز پر اسد شفیق 48 جبکہ بابر اعظم 17 رن بنا کر ناٹ آؤٹ تھے۔

پاکستان کو اب جیت کے لیے مزید 228 رنز درکار ہیں۔اس سے پہلے جب پاکستان نے اپنی اننگز کا آغاز کیا تو پاکستانی اوپنرز نے ٹیم کو بغیر کیس نقصان کے 67 رن کا سٹینڈ دیا۔ امام الحق، جنھوں نے پہلی اننگز میں 43 رن بنائے تھے، اپنی دوسری اننگز میں 35 رن بنا کر ڈیل سٹین کی گیند پر وکٹ کیپر کوئنٹن ڈی کاک کو کیچ دے بیٹھے۔تھوڑی ہی دیر بعد شان مسعود بھی سٹین کی گیند پر کیپر کے ہاتھوں کیچ ہوگئے، شان مسعود نے 37 رن سکور کیے۔تیسری وکٹ کی شراکت میں 30 رن بنے جس کے بعد اظہر علی صرف 15 کے سکور پر اولیویر کی گیند پر آوٹ ہوئے۔اس سے قبل جنوبی افریقہ کی طرف سے دوسری اننگز میں حاشم آملہ نے 71 اور ڈی کاک نے 129 رن بنائے۔ ان دونوں کھلاڑیوں نے جنوبی افریقہ کی پے درپے وکٹیں گرنے کے بعد نہ صرف اننگز کو مسحکم کیا بلکہ سکور میں بھی خاطر خواہ اضآفہ کر کے بظاہر میچ کو پاکستان کی گرفت سے دور کر دیا ہے۔ گذشتہ شب پاکستانی ٹیم کے 185 رنز بنا کر آؤٹ ہونے کے بعد میزبان ٹیم نے 135 رنز بنا لیے تھے۔ جنوبی افریقہ نے اپنی پہلی اننگز میں 262 رنز بنائے تھے۔ میچ کے تیسرے دن ہاشم آملہ 71 رنز بنا کر حسن علی کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ انھوں نے ڈی کاک کے ساتھ چھٹی وکٹ کے لیے 102 رنز کی شراکت جوڑی۔ یہ دونوں کھلاڑی اس وقت کریز پر آئے تھے جب جنوبی افریقہ کا سکور پانچ وکٹوں کے نقصان پر صرف 93 رنز تھا اور میچ کسی حد تک برابر ہو چلا تھا، لیکن انھوں نے میچ کا پلڑا ایک بار پھر جنوبی افریقہ کے حق میں جھکانے میں اہم کردار ادا کیا۔

تین ٹیسٹ میچوں کی اس سیریز میں جنوبی افریقہ کو دو صفر کی برتری حاصل ہے۔پاکستان کی پہلی اننگز میں کپتان سرفراز احمد نے 50 جبکہ بابر اعظم نے 49 رنز بنائے۔ مہمان ٹیم کی جانب سے امام الحق اور نائٹ واچ مین محمد عباس نے دوسرے دن کے کھیل کا آغاز کیا تھا۔میچ کے دوسرے دن پاکستان کی تیسری وکٹ اس وقت گری جب 53 رنز کے مجموعی سکور پر نائٹ واچ مین محمد عباس اولیویئر کی گیند پر ڈی برا ؤ ن کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ مہمان ٹیم کو چوتھی وکٹ کے لیے زیادہ انتظار نہ کرنا پڑا اور اگلی ہی گیند پر اسد شفیق بغیر کوئی سکور کیے پویلین لوٹ گئے۔

اس سے قبل میچ کے پہلے دن جنوبی افریقہ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور اس کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 262 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔جنوبی افریقہ کی جانب سے اوپنر مارکرام نے سب سے زیادہ 90 رنز بنائے جبکہ دیگر بلے بازوں میں بروئن 49، ہاشم آملہ 41 اور زبیر حمزہ بھی 41 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف نے تین، محمد عامر، محمد عباس اور حسن علی نے دو، دو جبکہ شاداب خان نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔خیال رہے کہ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں جنوبی افریقہ کو 2۔0 سے ناقابل شکست برتری حاصل ہے اور اب اس کی نظریں سیریز میں کلین سویپ کرنے پر ہیں۔سینچورین میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ نے چھ وکٹوں سے فتح حاصل کی تھی جبکہ کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو نو وکٹوں سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی تھی۔ٹیسٹ سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ اور تین ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں کی سیریز بھی کھیلی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…